Content-Length: 194567 | pFad | https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A8%D9%84%D8%A7%D8%A4%D8%B2

بلاؤز - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

بلاؤز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ساڑی اور بلاؤز پہنی ہوئی ایک بھارتی خاتون

بلاؤز خواتین کی پوشاک کا وہ حصہ ہے جو وہ اپنے جسم کے اوپری حصوں کو ڈھانکنے کے لیے پہنتی ہیں۔ یہ کندھوں سے لیے پیٹ کے شروع کے حصے کو ڈھانکتا ہے۔

بلاؤز کی سلائی میں جن باتوں کا خیال رکھا جانا چاہیے

[ترمیم]
  • صحیح فٹنگ: بلاؤز کی فٹنگ کا کامل ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اگر یہ ڈھیلے -ڈھالا لگے تو پہننا دشوار ہوگا۔ اس کے فٹنگ کے کامل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ جسم کو صحیح طریقے سے ناپا جائے۔ بہت ٹیلر ایک ہی سائز والے کپ تمام بلاز کے لیے استعمال کرتے ہیں جو ہمیشہ موزوں نہیں ہوتے۔ اس لیے ہمیشہ صحیح کپ سائز کو ہی چننا چاہیے۔ صحیح فٹنگ جاننے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ صارف خاتون اپنے ہاتھوں کو اوپر اٹھائے اور یہ دیکھے کہ کپ اپنی جگہ سے نہیں كھسكے اور بلاؤز کو آستین کے ساتھ کم سے کم اتنا لوج ہو کہ بازوؤں کو آسانی سے ہلا سکتی ہے تو یہ بلاؤز کی فٹنگ کامل کی علامت ہے۔
  • فیبرک ایسی ہونی چاہیے کہ پہننے والی خاتون بلاؤز کے لیے ڈیزائن كٹ کروائے تو کپڑا یا اس لائنگ آرام دہ ہو۔ کاٹن عمومًا سب سے آرام دہ ہوتا ہے۔ اس کے بعد لینن (linen)، سیکوینز اور جارجیٹ ہیں۔ یہ فیبرک عام طور سے سکڑتے بھی نہیں ہیں۔
  • جسم کی ساخت کے حساب سے بلاؤز کی ہیئت ترتیب دی جاتی ہے۔ پستہ قد یا پتلی دبلی خواتین چوکور یا بیضوی شکل کے بلاؤز پہنتی ہیں۔ گولائی دار اور مربع گلے والے بلاؤز بہت عام ہیں اور سبھی خواتین انھیں پہنا کرتی ہیں۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]








ApplySandwichStrip

pFad - (p)hone/(F)rame/(a)nonymizer/(d)eclutterfier!      Saves Data!


--- a PPN by Garber Painting Akron. With Image Size Reduction included!

Fetched URL: https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A8%D9%84%D8%A7%D8%A4%D8%B2

Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy