Content-Length: 82666 | pFad | https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AC%D9%88%D9%81_%D8%A7%D9%84%D8%AC%D9%86%D8%A8%DB%81

جوف الجنبہ - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

جوف الجنبہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جوف الجنبہ
انسانی صدر کا ایک عرضی تراشہ جس میں پھیپھڑے اور اس سے متعلقہ جوف الجنبہ کو ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی شکل کا سادہ اظہار نیچے موجود تصویری خاکے میں دیکھا جا سکتا ہے۔
فائل:PLEURALCAVITY.PNG
بالائی شکل (گریس اناٹومی) کا سادہ اظہار؛ جس میں سرخ رنگت سے جنبات کو دکھایا گیا ہے اور نیلے رنگ سے پسلیوں کا پنجر ظاہر کیا گیا ہے۔ بیرونی جنبہ ، جو پسلیوں کی جانب ہے اسے جداری جنبہ اور اندرونی جنبہ جو پھیپھڑوں پر لگی ہے اسے حشوی جنبہ کہا جاتا ہے۔ دونوں جنبات آپس میں کناروں پر ملی ہوئی ہوتی ہیں اور اس طرح ان کے درمیان ایک جوف بن جاتی ہے جس میں جنبی سیال بھرا رہتا ہے، اسی جوف کو جوف الجنبہ کہا جاتا ہے۔
لاطینی cavitas pleuralis
گریس subject #238 1088
جنینیات intraembryonic coelom
عنوانات Pleural+Cavity
ڈارلینڈ c_16/12220581

علم تشریح میں جوف الجنبہ (pleural cavity) سے مراد اس جوف الجسم کی ہوتی ہے کہ جو پھیپھڑوں کے گرد ایک غلاف کی صورت لپٹی ہوئی ہوتی ہے۔ یہ جوف (cavity) یعنی جوف الجنبہ، اصل میں دو جھلیوں کے درمیان پائی جاتی ہے جو آپس میں کناروں پر ایک دوسرے سے جڑی ہوئی یا متصل ہوتی ہیں ان جھلیوں کو جنبات (pleurae) کہا جاتا ہے۔ یہ جھلیاں یعنی جنبات، اصل میں مصلی جھلیاں (serous membrane) ہوتی ہیں جن سے افراز کیا جانے والا مصلی (serous) سیال ان دونوں جھلیوں کے مابین پتلی اور تنگ، جوف الجنبہ میں بھرا رہتا ہے اور اس مصلی سیال کو جنبی سیال (pleural fluid) کہا جاتا ہے۔ جوف الجنبہ کو بنانے والی وہ جھلی جو اندر کی جانب ہوتی ہے اور پھیپھڑوں سے چپٹی رہتی ہے اسے حشوی جنبہ (visceral pleura) کہتے ہیں اور جو جھلی بیرونی جانب یعنی پسلیوں پر چپٹی ہوتی ہے اسے جداری جنبہ (parietal pleura) کہتے ہیں۔

نگار خانہ

[ترمیم]








ApplySandwichStrip

pFad - (p)hone/(F)rame/(a)nonymizer/(d)eclutterfier!      Saves Data!


--- a PPN by Garber Painting Akron. With Image Size Reduction included!

Fetched URL: https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AC%D9%88%D9%81_%D8%A7%D9%84%D8%AC%D9%86%D8%A8%DB%81

Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy