جہازی کھونٹا
Appearance
جہازی کھونٹا یا لنگر قطب (انگریزی:بولارڈ) ایک شہتیر یا چھوٹا کھمبا ہوتا ہے جسے گھاٹ سے سہارا دیا جاتا ہے اور جہاز کی رسیاں اس کے گرد لپیٹی جاتی ہیں۔ لنگر قطب زیادہ تر بندرگاہوں کے لنگر انداز حصے میں استعمال ہوتا ہے۔ ایک اور معنوں میں، بعض اوقات سڑکوں پر جو کھمبے ٹریفک کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، ان کو رکاوٹی کھمبے بھی کہا جاتا ہے۔