Content-Length: 542276 | pFad | https://www.uber.com/in/ur/drive/driver-app/deactivation-review/

غیر فعالیتیں: اکاؤنٹ تک رسائی کھونا| Uber
مرکزی مواد پر جائیں

یہ سمجھنا کہ ڈرائیورز اپنے اکاؤنٹس تک رسائی کیوں محروم ہو سکتے ہیں

اس صفحے پر آپ کو اس بارے میں معلومات ملیں گی کہ ڈرائیورز کے اپنے اکاؤنٹس تک رسائی سے محروم ہو جانے کی عام وجوہات کیا ہیں، ان سے بچنے کا طریقہ کیا ہے اور اگر آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے تو کیا کرنا چاہیے۔

ڈرائیورز سے ہمارا وعدہ

ہم Uber پلیٹ فارم تک رسائی کو کھلا رکھنے اور ڈرائیورز کو کام کرنے کے لیے آن لائن ہونے میں مدد کرنے کے لیے انتہائی پُرجوش ہیں۔ اکاؤنٹ تک رسائی کھو دینا اکثر نہیں ہوتا لیکن جب ایسا ہوتا ہے تو ہم جانتے ہیں کہ یہ پریشان کن ہو سکتا ہے۔

یہ یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہمارے پراسیسز منصفانہ، درست اور شفاف ہیں اور یہ کہ ڈرائیورز اس پر بھروسہ کرتے ہوں کہ ہم درست چیز کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اپنی رہنمائی کے لیے درج ذیل اصول تیار کیے ہیں:

A black circle labeled with the number

ڈرائیورز کو ان رویوں سے آگاہ ہونا چاہیے جو ان کے اکاؤنٹ تک رسائی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

A black circle labeled with the number

وہ ڈرائیورز جو اس پلیٹ فارم کو سالوں سے استعمال کر رہے ہیں انہوں نے اپنے کسٹمرز اور Uber کے ساتھ بھروسہ قائم کیا ہے۔ Uber رسائی کے حوالے سے فیصلوں میں شدید حادثات کے علاوہ پلیٹ فارم پر گزارے گئے وقت اور ٹرپس کی تعداد پر غور کر سکتی ہے۔

A black circle labeled with the number

اگر کوئی رسائی سے محروم ہوتا ہے تو Uber اپنی بات چیت میں واضح، ہمدرد اور مستقل مزاج رہنے کی پوری کوشش کرے گی اور اپنے فیصلے کے پیچھے وجوہات کے بارے میں مخصوص اور شفاف رہے گی، ماسوائے اس کے جب ایسا کرنا دوسرے صارفین کے لیے خطرہ بن سکتا ہو۔

A black circle labeled with the number

انتہائی سنگین صورتوں کے علاوہ، ڈرائیورز کے پاس کسی بھی ایسے فیصلے کے جائزے کی درخواست کرنے کی اہلیت ہونی چاہیے جو 7 دن سے زیادہ کے لیے رسائی کو ہٹا دے اور اسے خود حل نہ کیا جا سکے۔

A black circle labeled with the number

Uber کو اکاؤنٹ کی غیر فعالیت اور جائزے کے معیارات بنانے، جائزہ لینے اور اپ ڈیٹ کرنے کے حوالے سے ایک یکساں طریقہ کار اپنانا چاہیے۔

ہمارے اکاؤنٹ کا جائزہ لینے کا پراسیس

انسانی شمولیت

اگرچہ ڈیٹا اور ٹیکنالوجی Uber پلیٹ فارم کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے کارآمد ٹولز ہیں لیکن مینوئل جائزہ اس بات کو یقینی بنانے میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کریں گے کہ ڈرائیورز اور کوریئرز کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے اور دھوکہ دہی پر مبنی رپورٹس سے ان کے اکاؤنٹس متاثر نہ ہوں۔

پیشگی نوٹس

جب بھی ممکن ہو، ہم ڈرائیور کو انتباہی پیغامات کی صورت میں مطلع کریں گے کہ انہیں اپنے اکاؤنٹ تک رسائی سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔ تاہم، بعض اوقات ہمیں بغیر کسی انتباہ کے رسائی ہٹانے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے، جیسے کہ قانونی یا حفاظتی وجوہات کی بناء پر۔

اضافی معلومات فراہم کرنے کا موقع

ڈرائیورز کے پاس اکاؤنٹ کی غیر فعالیت کا جائزہ لینے کے لیے درخواست کرنے اور اپنے کیس کو سپورٹ کرنے کے لیے اضافی معلومات جیسے آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگز فراہم کرنے کی اہلیت ہونی چاہیے۔ اسی لیے ہم نے ایپ میں ایک جائزے کا سینٹر بنایا ہے جسے ڈرائیورز اپنے اکاؤنٹ کی غیر فعالیت کے خلاف اپیل کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

جھوٹے الزامات سے تحفظ

ہم نے اکثر ریفنڈ حاصل کرنے کی غرض سے ہماری درجہ بندیوں یا کسٹمر سپورٹ سسٹمز کا غلط استعمال کرنے والے مسافروں کی شناخت کے لیے پراسیسز قائم کیے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتے ہیں کہ اکاؤنٹ غیر فعال کرنے کے فیصلوں میں ان کسٹمرز کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو ملحوظ خاطر نہ رکھا جائے۔

رسائی سے محروم ہونے کی وجہ کیا ہے اور کیا کرنا چاہیئے

ڈرائیور کے اپنے اکاؤنٹ تک رسائی سے محروم ہونے کی وجوہات میں میعاد ختم ہونے والی دستاویزات یا ان کے پس منظر کی جانچ سے متعلق مسائل جیسے مسائل شامل ہو سکتے ہیں۔

بعض اوقات، ڈرائیورز معیار کے بعض مسائل کی وجہ سے بھی اپنے اکاؤنٹس تک رسائی سے عارضی یا مستقل طور پر رسائی سے محروم ہو سکتے ہیں جیسے منسوخیوں کی غیر معمولی طور پر زیادہ شرح، کسٹمرز پر ٹرپس منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا اور ٹرپ کو Uber ایپ سے باہر انجام دینا یا کسٹمرز پر نقد رقم میں ادائیگی کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا یا ان سے Uber ایپ پر دکھائے گئے کرائے سے زیادہ نقد رقم طلب کرنا۔ ایسی صورتوں میں، ڈرائیور ایپ سے آپ کو لاگ آؤٹ کرنے سے پہلے ہم آپ کو متعدد بار الرٹ کرتے ہیں۔

ڈرائیورز کے پاس اکاؤنٹ کی غیر فعالیت کا جائزہ لینے کے لیے درخواست کرنے اور اپنے کیس کو سپورٹ کرنے کے لیے ثبوت فراہم کرنے کی اہلیت ہونی چاہیے۔ اسی لیے ہم نے ایپ میں ایک جائزے کا سینٹر بنایا ہے اور ہم اسے دنیا بھر میں پھیلانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

رسائی کھونا، چاہے عارضی طور پر ہی ہو، خلل انگیز ہو سکتا ہے، لہذا ہم ہر رپورٹ کا منصفانہ طریقے سے اور فوری طور پر جائزہ لیتے ہیں۔ اگر اکاؤنٹ تک رسائی دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اقدامات لینے کی ضرورت ہے تو ہم انہیں اس پیغام میں شامل کریں گے جو ہم ڈرائیور کو بھیجتے ہیں۔ Uber کی کسٹمر سپورٹ ٹیم سے مدد کے لیے کبھی بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ذیل میں ان وجوہات کے بارے میں مزیدجانیں جن کی وجہ سے ڈرائیورز اکاؤنٹ تک رسائی سے محروم ہو سکتے ہیں۔

  • تمام ڈرائیورز کو باقاعدہ پس منظر کی اسکریننگز سے اتفاق کرنا چاہیے جس میں ان کی موٹر گاڑی کے ریکارڈز اور مجرمانہ سرگزشت کا جائزہ لینا شامل ہے۔ اہلیت کا درست معیار اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ ٹرپس کہاں لیتے ہیں اور زیادہ تر ان قوانین پر مبنی ہوتے ہیں جو ان کے شہر یا ریاست میں لاگو ہوتے ہیں۔ پس منظر کی جانچوں کی بنیاد پر رسائی سے محروم ہونے کی کچھ عمومی وجوہات یہ ہیں:

    • جنسی زیادتی، بچوں کے خلاف جنسی جرائم، قتل/قتل عام، دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ اور اغوا سمیت حالیہ سنگین مجرمانہ جرائم-
    • کوئی بھی سنگین مجرمانہ الزامات جو ابھی زیر التواء ہیں
    • آخری 3 سال کے اندر ٹریفک کی متعدد خلاف ورزیاں یا حادثات
    • آخری 3 سال کے اندر معطل لائسنس کے ساتھ ڈرائیونگ کرنا
    • ڈرائیونگ کی کوئی بھی حالیہ سنگین خلاف ورزی، جیسے کہ نشے میں ڈرائیونگ، بے پروائی سے ڈرائیونگ یا حادثے کے بعد فرار ہونا

    مقامی قابل اطلاق ضوابط، قوانین اور طرز عمل کے لحاظ سے، پس منظر کی جانچوں میں ڈرائیور کی 18 سال کی عمر سے شروع ہونے والی بلوغت کی پوری سرگزشت شامل ہو سکتی ہے۔

  • ریئل ٹائم ID چیک ناکام ہونا
    Uber یہ یقینی بنانے کے لیے ریئل ٹائم ID چیک استعمال کرتی ہے کہ ڈرائیو کرنے والا شخص اس شخص سے مماثل ہے جس نے ہمارے اسکریننگ چیکس کو پاس کیا ہے۔ ریئل ٹائم تصویر ان کی پروفائل کی تصویر سے مماثل ہونی چاہیے۔ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ڈرائیورز کو اپنا اکاؤنٹ کسی سے شیئر یا تفویض کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

    ریئل ٹائم ID چیک کے ساتھ عام غلطیوں کی مثالیں

    • اکاؤنٹ کے مالک کے علاوہ کسی شخص کو ریئل ٹائم تصویر لینے کی اجازت دینا
    • تصویر کی تصویر جمع کروانا
    • ایسی واضح، اچھی روشنی والی تصویر نہ لینا جس میں چہرہ اور گردن ایپ میں فراہم کردہ فریم کے مطابق موافق ہو
    • ڈرائیور کا حلیہ تبدیل ہونے پر پروفائل کی تصویر کو اپ ڈیٹ نہ کرنا

    تصویر کی توثیق کے بارے میں مزید جانیں


    غیر محفوظ ڈرائیونگ
    اس میں یہ رپورٹس شامل ہیں کہ ٹرپ کے دوران ڈرائیور کا تصادم ہوا ہے یا انہوں نے ٹرپ کے دوران ٹریفک کی خلاف ورزی کی ہے یا ڈرائیور ایپ استعمال کرتے وقت خراب، غیر محفوظ یا عدم توجہی کے ساتھ ڈرائیونگ کی بار بار رپورٹس موصول ہونا۔


    ناقص ڈرائیونگ یا غنودگی کی حالت میں ڈرائیونگ
    اس میں غنودگی کی حالت میں یا الکحل، غیر قانونی منشیات یا کاؤنٹر پر ملنے والی یا نسخے والی ادویات کے زیر اثر ڈرائیو کرنے کی رپورٹس شامل ہیں جو موٹر گاڑی آپریٹ کرتے وقت استعمال نہیں کی جانی چاہئیں۔ اس میں کار میں منشیات اور/یا الکحل کے کھلے ہوئے کنٹینرز ہونے کی اطلاعات بھی شامل ہیں۔ الکحل یا منشیات کی بو کی ترجمانی ناقص کے طور پر کی جا سکتی ہے خواہ اس کی وجہ مسافر ہی کیوں نہ ہوں اور Uber سے ہمارے تفتیش کرنے تک قانون کے ذریعے اکاؤنٹ کو عارضی طور پر ہولڈ پر رکھنے کا تقاضا کیا جا سکتا ہے۔


    جھگڑے اور ہراساں کرنا
    جارحانہ، جھگڑالو یا ہراساں کرنے والے رویہ کا مظاہرہ کرنا۔ اس میں یہ شامل ہیں:

    • ایسی زبان استعمال کرنا، اشارے کرنا یا افعال کرنا جو بد تہذیبی، دھمکی دینے یا غیر مناسب ہونے کے زمرے میں آ سکتے ہیں
    • Uber کمیونٹی میں دوسروں کے ساتھ جنسی طور پر واضح یا جسمانی تشدد کی تصویر کشی کرنے والی گرافک تصاویر شیئر کرنا، بشمول Uber کے آن لائن سپورٹ سسٹمز کے ذریعے یا Uber پلیٹ فارم کے تجربے کے سلسلے میں ایسی تصاویر کو بے طلب شیئر کرنا


    جنسی بدسلوکی یا حملہ
    Uber کے استعمال کے دوران کسی بھی قسم کی جنسی ہراسانی کی اجازت نہیں ہے، جس میں ڈرائیورز، مسافر اور فریق ثالث سمیت کسی بھی شخص کی جانب سے جنسی زیادتی اور جنسی بدسلوکی شامل ہے اور یہ غیر قانونی بھی ہو سکتی ہے۔ جنسی حملہ جسمانی یا کوشش کیا گیا جسمانی اقدام ہے جو جنسی ہو اور رضامندی کے بغیر کیا جائے جیسے چھونا، چومنا یا جنسی تعلق قائم کرنا۔ جنسی بدسلوکی میں غیر جسمانی رویہ شامل ہے جو جنسی یا رومانوی ہو اور رضامندی کے بغیر کیا جائے، یا کسی کو دھمکانے یا ڈرانےکا اثر رکھتا ہو۔ Uber کا جنسی تعلق سے ممانعت کا اصول اس بات سے قطع نظر جنسی رابطے سے ممانعت کرتا ہے کہ ڈرائیور یا کوریئر دوسرے شخص کو جانتا ہے یا اس کی رضامندی حاصل کرتا ہے۔


    غلط ڈرائیور
    اگر آپ کسی ایسے اکاؤنٹ سے گاڑی چلا رہے ہیں جو آپ کا نہیں ہے یا آپ کسی اور کو اپنی پروفائل سے ڈرائیو کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو اپنے اکاؤنٹ تک رسائی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ یہ حفاظتی نقطہ نظر سے کیا جاتا ہے۔ مسافر ایسے واقعات کے خلاف شکایت کر سکتے ہیں اور اس کی وجہ سے اکاؤنٹ تک رسائی ختم ہو سکتی ہے۔


    غیر منظور شدہ گاڑیوں کا استعمال
    صرف ڈرائیور کی پروفائل سے وابستہ گاڑیاں یا ٹرانسپورٹیشن کے دیگر طریقے قابل قبول ہیں جو ان کے شہر کے کم از کم تقاضوں پر پورے اترتے ہیں۔

    غیر منظور شدہ گاڑیوں سے متعلق عام غلطیوں کی مثالیں

    • Uber کو گاڑی کی اپ ڈیٹ شدہ معلومات فراہم نہ کرنا

    گاڑی کے تقاضوں کے بارے میں مزید جانیں


    غیر محفوظ گاڑیاں
    اس میں انڈسٹری کے حفاظتی اور مینٹننس کے معیارات کے مطابق گاڑی کو برقرار نہ رکھنا شامل ہے۔ مثال کے طور پر، بریکس، سیٹ بیلٹس اور ٹائرز کو کام کرنے اچھی حالت میں نہ رکھنا؛ یاد دہانیوں کو نظر انداز کرنا؛ اور ڈیش بورڈ کی وارننگ لائٹس کو نظر انداز کرنا۔

  • ہم Uber پلیٹ فارم استعمال کرنے والے ہر فرد پر یہی بھروسہ رکھتے ہیں کہ وہ ہماری شرائط کی تعمیل کریں گے اور دھوکہ دہی پر مبنی سرگرمیوں سے بچیں گے تاکہ ہمارا پلیٹ فارم موزوں اور محفوظ طریقے سے آپریٹ کر سکے۔ ہم Uber استعمال کرنے والے ہر شخص کو متاثر کرنے والی دھوکہ دہی کو روکنے اور اس کا پتا لگانے کے لیے ہر وقت کوشاں ہوتے ہیں۔

    Uber ہماری شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی دھوکہ دہی پر مبنی سرگرمی کا پتا لگانے کے لیے دھوکہ دہی کے ماہرین کے جائزوں سمیت خودکار اور مینوئل سسٹمز پر انحصار کرتی ہے۔ کچھ صورتوں میں، اس طرح کی سرگرمی کا نتیجہ صارف کے اکاؤنٹ کی غیر فعالیت کی صورت میں نکل سکتا ہے۔


    دھوکہ دہی پر مبنی سرگرمیاں جن کے نتیجے میں اکاؤنٹ غیر فعال ہو سکتا ہے ان میں یہ شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہیں:

    • جان بوجھ کر ٹرپ کا وقت یا فاصلہ بڑھانا
    • ٹرپ کی درخواستوں کو مکمل کرنے کے ارادے کے بغیر قبول کرنا، بشمول صارفین کے منسوخ کرنے کا سبب بننا
    • جعلی، نقلی یا بصورت دیگر نامناسب اکاؤنٹس بنانا
    • بلاجواز فیس یا چارجز کلیم کرنا، جیسے کہ کسٹمرز سے پارکنگ فیس طلب کرنا جو کرائے میں ہی شامل ہو
    • جان بوجھ کر دھوکہ دہی پر مبنی یا جھوٹے ٹرپس کی درخواست کرنا، قبول کرنا یا مکمل کرنا
    • ڈیلیوری آئٹم پک کیے بغیر ہی ڈیلیوری مکمل کرنے کا دعوی کرنا
    • ڈیلیوری آئٹم پک کرنا لیکن آئٹم کا پورا یا کچھ حصہ اپنے پاس رکھنا اور پورا آرڈر ڈیلیور نہ کرنا
    • Uber پلیٹ فارم کی معمول کی کارکردگی میں خلل ڈالنا یا اس میں چھیڑ چھاڑ کرنا بشمول غیر مجاز یا تبدیل شدہ آلات، ایپس یا پروگرامز کا استعمال جو پلیٹ فارم اور GPS سسٹم کی صحیح کارکردگی کو روکنے یا نظر انداز کرنے کے لیے استعمال ہوں
    • کسی بھی پروگرام جیسا کہ پروموشنز یا ریفرلز کا غلط استعمال کرنا یا انہیں ان کے مطلوبہ مقصد کے لیے استعمال نہ کرنا
    • دھوکہ دہی یا نا جائز وجوہات کی بناء پر چارجز کو متنازعہ بنانا
    • جعلی دستاویز کاری


    دھوکہ دہی پر مبنی دستاویزات
    تبدیل شدہ یا غلط دستاویزات کی اجازت نہیں ہے۔

    دھوکہ دہی سے متعلق دستاویزات سے متعلق عام غلطیوں کی مثالیں

    • اصل دستاویزات کے بجائے فوٹو کاپیاں، اسکین شدہ دستاویزات یا تصاویر کی تصاویر جمع کروانا
    • دستاویزات میں فزیکل یا ڈیجیٹل طور پر چھیڑ چھاڑ کرنا (جیسے کراس آؤٹس/وائٹ آؤٹس، غیر ضروری لکھائی اور دیگر تبدیلیاں)
    • دستاویزات کے فون کے اسکرین شاٹس جمع کروانا
    • ایسی دستاویز جمع کروانا جو مکمل طور پر مرئی اور واضح نہ ہو


    شناخت کی دھوکہ دہی
    اس میں ڈرائیور کی طرف سے معلومات کو جعلی بنانا، کسی اور کی شناخت اپنانا، کسی اور کے ساتھ اکاؤنٹ شیئر کرنا، ذاتی دستاویزات جمع کروانا جو ان کی نہیں ہیں یا شناخت کی توثیق کی جانچوں کو بائی پاس کرنے کی کوشش کرنا شامل ہیں۔

    شناخت کی دھوکہ دہی سے متعلق عام غلطیوں کی مثالیں

    • اس بات کو یقینی نہ بنانا کہ Uber کو جمع کروایا گیا مکمل قانونی نام، تاریخ پیدائش، شناختی نمبر اور اکاؤنٹ کی دیگر معلومات درست ہیں
    • ڈرائیور کا خود کو کسی اور کے طور پر پیش کرنا
    • ایسی دستاویزات جمع کروانا جو ان کی نہیں ہیں اور جنہیں استعمال کرنے کی ان کے پاس اجازت نہیں ہے
    • کسی اور کے ساتھ اپنا اکاؤنٹ شیئر کرنا (مسافروں کی حفاظت کے لیے ڈرائیورز کو اپنا اکاؤنٹ کسی اور کے ساتھ شیئر کرنے یا مندوب کرنے کی اجازت نہیں ہے)


    دھوکہ دہی پر مبنی ڈپلیکیٹ اکاؤنٹس
    غیر مناسب ڈپلیکیٹ اکاؤنٹس بنانے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر کسی ڈرائیور کو اپنے اکاؤنٹ پر سائن ان کرنے یا پلیٹ فارم استعمال کرنے میں مسئلہ درپیش ہو تو انہیں ڈپلیکیٹ اکاؤنٹ بنانے کی بجائے سپورٹ سے رابطہ کرنا چاہیے۔


    فنانشل دھوکہ دہی
    دھوکہ دہی پر مبنی فنانشیل سرگرمی میں جان بوجھ کر ٹرپ کے وقت یا فاصلے کو غلط طریقے سے بڑھانا یا فیس یا پروموشنز کا ناجائز فائدہ اٹھانا شامل ہے لیکن یہ صرف اس تک محدود نہیں ہے۔

    فنانشیل دھوکہ دہی سے متعلق عام غلطیوں کی مثالیں

    • مسافروں سے ٹرپ منسوخ کروانا
    • جان بوجھ کر ٹرپ کا وقت یا فاصلہ بڑھانا
    • فیس یا ریفنڈز کے لیے جھوٹے کلیمز جمع کروانا یا آفرز یا پروموشنز کا غلط استعمال کرنا
    • ایسے مسافروں کے ساتھ تعاون کرنا جو ٹرپ سے پہلے ڈرائیور کو کال کر کے ایسی چیزیں کرنے کے لیے کہتے ہیں جو Uber کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے خلاف ہیں جیسے کہ ایپ پر ٹرپ منسوخ کرنا اور اسے آف لائن مکمل کرنا (ڈرائیورز کو نقد ادائیگی کرنا)

  • ڈرائیور ان وجوہات کی بنا پر اپنے اکاؤنٹ تک رسائی سے محروم ہو سکتا ہے:

    • نسل، رنگ، معذوری، جنسی شناخت، ازدواجی حیثیت، حمل، قومیت، عمر، مذہب، جنس، جنسی رجحان، یا متعلقہ قوانین کے تحت محفوظ کسی بھی دوسری خصوصیت کی بنیاد پر امتیازی سلوک یا توہین آمیز تبصرے کرنا
    • مسافروں کی وہیل چیئرز یا دیگر معاون آلات کی وجہ سے ٹرپس سے انکار یا انہیں منسوخ کرنا

    مزید جانیں


    امتیازی سلوک سے متعلق عام غلطیوں کی مثالیں

    • گاڑی میں وہیل چیئرز یا دیگر معاونتی آلات جیسے واکرز فٹ کرنے میں مدد کرنے سے انکار کرنا۔ ان آلات کو اکثر فولڈ یا الگ الگ کر کے ٹرنک میں فٹ کیا جا سکتا ہے۔
    • کسی کی ذاتی خصوصیات جیسے نسل، رنگ، معذوری، جنسی شناخت، ازدواجی حیثیت، حمل، قومیت، عمر، مذہب، جنس اور جنسی رجحان کے بارے میں منفی تبصرے کرنا۔

  • ڈرائیور اپنے شہر میں کم از کم اوسط درجہ بندی سے نیچے کی درجہ بندیوں کی وجہ سے Uber پلیٹ فارم تک جزوی یا مکمل رسائی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ اگر ان کی درجہ بندی کم از کم حد کے قریب پہنچ رہی ہے تو ہم انہیں بتا دیں گے اور ایسی معلومات شیئر کر سکتے ہیں جو مسافروں کی جانب سے ان کی درجہ بندی بہتر بنانے میں ان کی مدد کر سکتی ہیں۔


    وسائل برائے ڈرائیورز
    ڈرائیور کی درجہ بندیاں مسافروں کی جانب سے آخری 500 درجہ بندیوں کا اوسط ہوتی ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کچھ ایسی چیزیں ڈرائیور کی درجہ بندی کو متاثر کر سکتی ہیں جو ان کے کنٹرول سے باہر ہیں۔ ہم نے بہت زیادہ منفی یا متعصب مسافروں کی جانب سے فراہم کردہ درجہ بندیوں اور ایسے تاثرات والی درجہ بندیوں کو سسٹم سے خارج کرنے کے لیے سسٹم نافذ کیا ہے جو ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہیں۔ یہاں مزید جانیں۔

    ڈرائیورز مسافروں کی جانب سے کم درجہ بندیوں سے کیسے بچ سکتے ہیں
    ڈرائیورز کس طریقے سے کورس لے کر دوبارہ سفر فراہم کرنے تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں


  • یہ صفحہ ان عام وجوہات کو بیان کرتا ہے جن کی بنا پر ڈرائیورز اپنے اکاؤنٹ تک رسائی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ پلیٹ فارم کے تمام صارفین (بشمول مسافر) اسی طرح کی وجوہات کی بنا پر رسائی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ تمام صارفین کے لیے اکاؤنٹ تک رسائی سے محروم ہونے سے متعلق مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز دیکھیں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

  • اگر آپ کو پلیٹ فارم سے مسترد کر دیا گیا ہے تو ایپ پر جائزے کا سینٹر براہ راست موجود ہے۔ آپ جائزے کی درخواست کرنے اور ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگز اور تصاویر سمیت متعلقہ معاون معلومات اپ لوڈ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

  • ایجنٹس Uber ایپ کے ذریعے کی گئی آڈیو ریکارڈنگز کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ وہاں آپ جائزے کی درخواست کرنے اور ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگز اور تصاویر سمیت متعلقہ معاون معلومات اپ لوڈ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

  • جائزہ لینے کا وقت ہر کیس کے لیے مختلف ہو سکتا ہے۔ ڈرائیور کے جائزہ کی درخواست جمع کرانے کے بعد اسے متوقع پراسیسنگ کے وقت اور اسٹیٹس کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔ جائزہ مکمل ہونے تک اکاؤںٹس غیر فعال رہتے ہیں۔

  • نہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ڈرائیورز کو ایسا لگتا ہے ہم اکثر ان کے مخالف کی طرفداری کرتے ہیں لیکن Uber استعمال کرنے والا ہر شخص ان ہی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرتا ہے۔ بدقسمتی سے، یہ بھی حقیقت ہے کہ کچھ لوگ ریفنڈز اور چھوٹ حاصل کرنے کے لیے ہماری درجہ بندی اور کسٹمر سپورٹ سسٹم کا غلط استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم نے ایسے کسٹمرز کی بہتر طور پر شناخت کرنے اور یہ یقینی بنانے میں مدد کرنے کے لیے پراسیسز نافذ کیے ہیں کہ اکاؤنٹ غیر فعال کرنے سے متعلق فیصلوں میں ان کے الزامات کو ملحوظ خاطر نہ رکھا جائے۔

پالیسی کی خلاف ورزیاں: یہ صفحہ اکاؤنٹ تک رسائی سے محروم ہونے کی عمومی وجوہات بیان کرتا ہے لیکن اگر کوئی ڈرائیور Uber کے ساتھ اپنے معاہداتی اقرار نامے کی شرائط یا کسی بھی قابل اطلاق شرط یا پالیسی بشمول کمیونٹی کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ Uber پلیٹ فارم تک مکمل یا جزوی رسائی سے محروم ہو سکتا ہے۔ ہم مناسب قانونی کارروائیوں کے علاوہ ڈرائیور کو موصول ہونے والی کسی بھی رقم سے پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متعلق کٹوتی کرنے، معاوضہ وصول کرنے یا نقصانات کو پورا کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ غیر مناسب طرز عمل کا شک ہونے پر کاٹی جانے والی، معاوضہ وصول کرنے یا چارج کی جانے والی رقوم کی مثالوں میں فیس، پروموشنز، ریفرل اقدار، پروموشنل کوڈز، ٹرپ کی قیمتیں، ٹرپ کی ایڈجسٹمنٹ کی قیمتیں، منسوخی کی فیس، پروموشنل ٹرپ کی قیمتیں اور متفرق قیمتیں شامل ہیں لیکن یہ اس تک محدود نہیں۔









ApplySandwichStrip

pFad - (p)hone/(F)rame/(a)nonymizer/(d)eclutterfier!      Saves Data!


--- a PPN by Garber Painting Akron. With Image Size Reduction included!

Fetched URL: https://www.uber.com/in/ur/drive/driver-app/deactivation-review/

Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy