Content-Length: 86809 | pFad | http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A8%DB%8C_%D8%A7%DB%92

بی اے - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

بی اے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بی اے ایک تعلیمی ڈگری ہے۔ یہ بیچلر آف آرٹس (انگریزی: Bachelor of Arts) کا مخفف ہے۔ یہ ڈگری دیگر کئی تعلیمی ڈگریوں کی طرح اسکولی پڑھائی، انٹرمیڈیٹ یا 10+2 کے بعد دو یا تین سال کی میعاد کے لیے ہوتی ہے۔ جسا کہ اس ڈگری کی تسمیہ میں مضمر ہے، یہ فنون کی سند ہوا کرتی ہے۔ اس میں عمومًا انسانی سماج، فطرت اور سماج کا بغور مطالعہ کیا جاتا ہے۔ ایک ہی تعلیمی ڈگری میں کئی موضوعات شامل ہو سکتے ہیں۔ بی اے کی سند میں جو موضوعات ہوتے ہیں ان میں زبانوں اور ان کے ادب کا مطالعہ بہت مشہور ہے۔ مثلًا، انگریزی ادب، اردو ادب اور عربی ادب۔ ادب سے متصل زبانوں کے ارتقا اور ان کی تواریخ کا مطالعہ بھی لگا ہوتا ہے۔ مثلًا انگریزی زبان کے ساتھ قدیم انگریزی، وسطانوی انگریزی اور جدید انگریزی امکانی مطالعاتی موضوع ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح سے تاریخ کا طالب علم تاریخ یا تاریخ پاکستان ہی کی تعلیم نہیں بلکہ تاریخ یورپ اور تاریخ دنیا کا بھی مطالعہ کرتا ہے۔ یہ موضوعات کئی ذیلی شاخوں اور مضمونوں میں منقسم ہو سکتے ہیں۔ نفسیات کا طالب علم بچوں کی نفسیات، بالغوں کی نفسیات، سماجی نفسیات اور کئی ذیلی شاخوں مثلًا صنعتی نفسیات، تعلیمی نفسیات وغیرہ کا بھی مطالعہ کر سکتا ہے۔ جہاں بی کی سطح پر کئی مختلف النوع موضوعات اور ذیلی موضوعات کا مطالعہ ایک ساتھ ہوتا ہے، وہیں ایم اے کی سطح پر یہ مطالعہ ایک مرکوز جہت پر ہوتا ہے۔ مثلًا، بھارت میں بی اے کی سند کے لیے پڑھنے والا ایک طالب علم ممکن ہے کہ تاریخ ہند، تاریخ عالم اور علم شہریت کا مطالعہ کرے۔ جب یہی طالب علم ایم اے کرے گا تو وہ تین شعبوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گا اور اس کا گہرائی سے مطالعہ کرے گا۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]








ApplySandwichStrip

pFad - (p)hone/(F)rame/(a)nonymizer/(d)eclutterfier!      Saves Data!


--- a PPN by Garber Painting Akron. With Image Size Reduction included!

Fetched URL: http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A8%DB%8C_%D8%A7%DB%92

Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy