مجلس
Appearance
مجلس ایک عربی اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے "جائے نشست" اور یہ اصطلاح مختلف اسلامی ممالک یا ان سے زبانی یا ثقافتی طور پر متاثر ملکوں میں قانون ساز اداروں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ لفظ چند اسلامی ممالک میں پارلیمان کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جیسے مالدیپ میں۔ حضرت حسین کی یاد میں منعقدہ خصوصی نشست کو بھی مجلس کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں مذہبی جماعتوں کے سب سے بڑے اتحاد متحدہ مجلس عمل کو بھی مختصراً مجلس کہا جاتا ہے جبکہ پارلیمان مجلس شوریٰ کہلاتی ہے۔
آج کل مندرجہ ذیل ممالک میں قانون ساز اداروں کا نام مجلس ہے:
- آذربائیجان: ملی مجلس
- ایران: مجلس شورائی اسلامی
- ترکی: ترکیہ بیوک ملت مجلسی
- مالدیپ: مجلس مالدیپ
- عمان: مجلس عمان
- سعودی عرب: مجلس سعودی عرب
- ترکمانستان: خلق مصالحتی یا مجلس
- ازبکستان: اولی مجلس
- انڈونیشیا: عوامی مشاورتی اسمبلی مجلس پرموسیاورتن رکیات کہلاتی ہے
- کویت: قومی اسمبلی کو مجلس الامہ کہا جاتا ہے
- قازقستان: مجلس
- پاکستان: پارلیمان کو مجلس شوریٰ کہا جاتا ہے
ویکی ذخائر پر مجلس سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |