چاول کی پڈنگ
متبادل نام | چاول کی پڈنگ |
---|---|
قسم | پڈنگ |
اصلی وطن | دنیا بھر میں |
درجہ حرارت | سرد یا گرم |
بنیادی اجزائے ترکیبی | چاول،دودھ |
چاول کی پڈنگ ایک پکوان ہے جو چاول، دودھ اور دیگر اجزا دار چینی ، ونیلا اور کشمش کے ساتھ ملاکر تیار کی جاتی ہے۔
مختلف قسم کی پڈنگ کا استعمال میٹھے کے طور پر با رات کے کھانے میں ہوتا ہے ۔ اس طرح کے میٹھے بہت سے براعظموں میں پائے جاتے ہیں ، خاص طور پر ایشیا جہاں چاول کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے۔ کچھ اقسام میں صرف چاول ہی استعمال کیے جاتے ہیں کچھ میں انڈے بھی شامل ہوتے ہیں ، جس سے ایک قسم کا کسٹرڈ بن جاتا ہے ۔ [1]
دنیا بھر میں چاولوں کی پڈنگ
[ترمیم]چاولوں کی پڈنگ دنیا کے ہر علاقے میں پائی جاتی ہیں۔ ترکیبیں ایک ملک میں بھی بہت مختلف ہو سکتی ہیں۔ پڈنگ میٹھی ابلی یا پکائی کر تیار کی جا سکتی ہے۔ تیاری کے طریقوں اور منتخب اجزاء پر منحصر ہے کہ پڈنگ کیسے بنائی جائے گی۔ عام طور پر درج ذیل اجزاء چاول کی پڈنگ میں پائے جاتے ہیں۔
- چاول :سفید چاول ،براؤن چاول یا سیاہ چاول
- دودھ ( پورا دودھ ، ناریل کا دودھ ، کریم یا بخارات )
- مصالحہ ( الائچی ، جائفل ، دار چینی ، ادرک یا دیگر)
- ذائقہ اور ٹاپنگ ( وینیلا ، اورنج ، لیموں ، گلاب پانی پستا ، بادام ، کاجو ، کشمش ، اخروٹ یا دیگر)
- میٹھا ( چینی ، براؤن شوگر ، شہد ، میٹھا گاڑھا دودھ ، کھجوریں ، پھل یا شربت)
- انڈے (کبھی کبھی)
یورپ
[ترمیم]برطانیہ اور آئرلینڈ میں ، چاول کی پڈنگ ایک روایتی میٹھی ڈش ہے جسے عام طور پر نشاستے والے چاول کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے جسے پڈنگ چاول بھی کہا جاتا ہے۔ [2]
نوٹ
[ترمیم]- Ozan، Ozcan (2001)۔ The Sultan's Kitchen۔ Periplus Editions۔ ISBN:962-593-223-2
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Persian Saffron Rice Pudding
- ↑ "Pudding rice recipes - BBC Food"۔ www.bbc.co.uk