Content-Length: 118109 | pFad | https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A2%D8%A8%DB%8C_%DA%86%DA%A9%D8%B1

آبی چکر - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

آبی چکر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آبی چکر

آبی چرخہ یا آبی چکر سے مراد زمین کے اندر، زمین پر اور فضاء میں پانی کی حرکت ہے۔ اس چکر کے دوران پانی ٹھوس یعنی برف، مائع یعنی پانی اور گیس یعنی بخارات کی شکل اختیار کرتا رہتا ہے۔ اگرچہ بہت لمبے عرصے سے زمین پر پانی کا توازن برقرار رہا ہے تاہم پانی کے مالیکیول آتے جاتے رہتے ہیں۔ پانی ایک آبی ذخیرے سے دوسرے کو منتقل ہوتا رہتا ہے جیسا کہ دریا سے سمندر کو پانی منتقل ہوتا ہے یا پھر سمندروں سے فضاء میں بخارات کی شکل اختیار کرتا ہے۔

آب و ہوا پر اثر

[ترمیم]

آبی چکر شمسی توانائی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ 86 فیصد بخارات سمندر سے بنتے ہیں جس کی وجہ سے اُس کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو زمین کا درجہ حرارت بہت زیادہ ہو جائے گا تقریباً 67 درجہ سینٹی گریڈ اور زمین ایک گرم سیارہ بن جائے گی۔









ApplySandwichStrip

pFad - (p)hone/(F)rame/(a)nonymizer/(d)eclutterfier!      Saves Data!


--- a PPN by Garber Painting Akron. With Image Size Reduction included!

Fetched URL: https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A2%D8%A8%DB%8C_%DA%86%DA%A9%D8%B1

Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy