اتری
خطاب | برہمارشی |
---|---|
خاندان | برہما (والد) |
شریک حیات | انسویا |
اولاد | درواس، چندر، دتاتریہ |
اتری ایک ویدک رشی ہیں ، جن کو اگنی ، اِندر اور ہندو مذہب کے دیگر ویدک دیوتاؤں کے لیے متعدد بھجن تحریر کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اتری ہندو روایت میں سات رشیوں (سات عظیم ویدک رشی) میں سے ایک ہیں اور وہ مقدس نص رگ وید میں سب سے زیادہ مذکور ہیں۔[1]
رگ وید کا پانچواں منڈل (حصہ پنجم) ان کے اعزاز میں ہے، جسے اتری منڈل کہتے ہیں اور اسی میں سات بھجن ان سے اور ان کی اولاد سے منسوب ہیں۔[2]
اتری کا ذکر پُرانوں اور ہندو رزمہ داستانوں جیسے راماین اور مہابھارت میں بھی ملتا ہے۔[3][4]
سوانح
[ترمیم]اتری کا شمار سات عظیم رشیوں یا سپت رشیوں میں ہوتا ہے۔[1] ویدی عہد کی کہانیاں کے مطابق ، رشی اتری کی شادی انسویا دیوی سے ہوئی تھی۔ ان کے تین بیٹے تھے دتاتریہ ، درواس اور چندر۔[5] داستان کے مطابق، وہ سات سپت رشیوں میں آخری ہیں اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا جنم زبان سے ہوا۔ اتری کی زوجہ انوسویا تھیں، جن کو سات پرتیورتاؤں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ جب غیبی آواز کے ذریعہ تپ کرنے کی ہدایت کی گئی تو، اتری آسانی سے اس پر راضی ہو گئے اور سخت تپسیا کی۔ اُن کی عقیدت اور دعاؤں سے خوش ہو کر تری مورتی (ہندو تثلیث)، یعنی برہما، وِشنو اور شیو ان کے سامنے حاضر ہوئے اور انھیں وردان دیا۔ انھوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ تینوں دیوتا ان کے ہاں بشکل اوتار پیدا ہوں۔ ایک جگہ یہ بھی آتا ہے کہ انسویا نے اپنی عفت کی طاقت سے تینوں دیوتاؤں کو بچایا اور اس کے بدلے میں، وہ اس کے بیٹے پیدا ہوئے۔ برہما چندرا کی شکل میں، وشنو دتاتریہ کی شکل میں اور شیو درواس کے طور پر پیدا ہوئے تھے۔ اتری کے بارے میں ذکر مختلف ہندو نصوص میں پایا جاتا ہے ، جن میں قابل ذکر رگ وید میں ہے۔ وہ مختلف عہدوں میں تھے، راماین کے دوران تریتا یُگ میں، جب انھوں نے اور انسویا نے رام اور ان کی اہلیہ سیتا کو مشورہ دیا۔ اس جوڑی کو دریائے گنگا کو زمین پر لانے سے بھی منسوب کیا گیا ہے، جس کا تذکرہ شیو پران میں ملتا ہے۔[6]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب Antonio Rigopoulos (1998)۔ Dattatreya: The Immortal Guru, Yogin, and Avatara۔ State University of New York Press۔ ص 2–4۔ ISBN:978-0-7914-3696-7
- ↑ Stephanie W. Jamison؛ Joel P. Brereton (2014)۔ The Rigveda۔ Oxford University Press۔ ص 659–660۔ ISBN:978-0-19-937018-4
- ↑ Alf Hiltebeitel (2016)۔ Nonviolence in the Mahabharata: Siva’s Summa on Rishidharma and the Gleaners of Kurukshetra۔ Routledge۔ ص 55–56, 129۔ ISBN:978-1-317-23877-5
- ↑ Roshen Dalal (2010)۔ Hinduism: An Alphabetical Guide۔ Penguin Books۔ ص 49۔ ISBN:978-0-14-341421-6
- ↑ Antonio Rigopoulos (1998)۔ Dattatreya: The Immortal Guru, Yogin, and Avatara۔ State University of New York Press۔ ص 1–3۔ ISBN:978-0-7914-3696-7
- ↑ Sathyamayananda، Swami۔ Ancient sages۔ Mylapore, Chennai: Sri Ramakrishna Math۔ ص 17–20۔ ISBN:81-7505-356-9