انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فرانس میں عالمی ادارہ صحت کے سب سے بڑے تربیتی مرکز کا قیام

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس لیون میں ہیلتھ اکیڈیمی کے افتتاح کے موقع پر فرانسیسی صدر اور دوسرے مندوبین کے ساتھ۔
WHO
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس لیون میں ہیلتھ اکیڈیمی کے افتتاح کے موقع پر فرانسیسی صدر اور دوسرے مندوبین کے ساتھ۔

فرانس میں عالمی ادارہ صحت کے سب سے بڑے تربیتی مرکز کا قیام

صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے فرانس کے شہر لیون میں اپنا سب سے بڑا تربیتی ادارہ قائم کیا ہے جس کے ذریعے دنیا بھر کو طبی شعبے میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی تیاری میں مدد دی جائے گی۔

اس اکیڈمی کے ذریعے آن لائن تربیت بھی دستیاب ہو گی اور شعبہ صحت کے پیشہ ور لوگوں، پالیسی سازوں اور 'ڈبلیو ایچ او' کے عملے کو صحت عامہ کے حوالے سے ضروری مہارتوں اور تازہ ترین معلومات و اطلاعات تک رسائی ملے گی۔

Tweet URL

اکیڈمی کا افتتاح 17 دسمبر کو 'ڈبلیو ایچ او' کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس اور فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون نے کیا۔ اس موقع پر متعدد ممالک کے وزرائے صحت، بین الاقوامی نمائندے، عطیہ دہندگان اور مقامی شراکت دار بھی موجود تھے۔

یہ منصوبہ سات سال قبل شروع ہوا تھا جس کے تحت 11 ہزار مربع میٹر پر اکیڈمی کا جدید ترین کیمپس قائم کیا گیا ہے۔ اس میں 22 تربیتی کمرے، فاصلاتی تعلیم کے دو کمرے، تخلیقی مرکز، ہنگامی کارروائیوں کا مرکز، ٹی وی ریکارڈنگ سٹوڈیو، جدید آڈیٹوریم اور ایک لائبریری شامل ہیں۔

اس اکیڈمی کا ایک آن لائن لرننگ پلیٹ فارم بھی ہے جو دنیا بھر میں صحت کی معیاری تعلیم کی رسائی کو ممکن بناتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ترجیحی صحت کے موضوعات پر جدید ترین نصاب بلاقیمت فراہم کرتا ہے تاکہ دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود پیشہ ور افراد معیاری تربیت حاصل کرسکیں۔

ادارہ جاتی تربیت کی سہولت

اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 'ڈبلیو ایچ او' کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے کہا کہ ادارے کو عالمی معیار کی تکنیکی رہنمائی، اصولوں اور ضابطوں کی بنا پرجانا جاتا ہے۔ لیکن ادارہ جاتی تربیت کی کمی کے باعث ان پر عملدرآمد میں رکاوٹ آتی ہے اور عام طور پر ان سے کام نہیں لیا جا سکتا۔ یہ اکیڈمی عالمگیر صحت عامہ کے حوالے سے پہلا تربیتی مرکز ہو گا جو نظام صحت، طبی کارکنوں، پالیسی سازوں اور ادارے کے بین الاقوامی عملے کو درکار مہارتوں سے لیس کرے گا تاکہ صحت کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ اکیڈمی ہر سال طبی شعبے سے وابستہ ہزاروں پیشہ ور لوگوں کو تربیت دے گی۔ اس ضمن میں 2028 تک نرسوں، معالجوں اور دائیوں سمیت 30 لاکھ طبی کارکنوں کی تربیت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس منصوبے کے تحت 900 اعلیٰ سطحی طبی فیصلہ سازوں اور صحت عامہ کے 13 ہزار منتظمین کو بھی تیار کیا جائے گا۔

طبی کارکنوں کی کمی کا مسئلہ 

2025 سے 2028 تک یہ اکیڈمی سالانہ 50 تا 80 کورس تیار کرے گی اور اس طرح 2028 تک تقریباً 260 نئے کورس ترتیب دیے جائیں گے۔

'ڈبلیو ایچ او' کی یہ اکیڈمی عالمی سطح پر صحت عامہ کے بہترین تعلیمی و تحقیقی اداروں کی شراکت سے نظام ہائے صحت میں سامنے آنے والی خامیوں کو دور کرے گی جن میں طبی نگہداشت کے ذمہ دار کارکنوں کی کمی نمایاں ترین مسئلہ ہے۔ براعظم افریقہ میں یہ کمی سب سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے جہاں 2030 تک ایک کروڑ طبی کارکنوں کی ضرورت ہو گی۔

اکیڈمی صحت اور تحقیق و ترقی کے میدان میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی رسائی کو فروغ دے کر طبی نظام کو براہ راست اضافی صلاحیت اور کارکردگی فراہم کرے گی۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس ہیلتھ اکیڈیمی کے افتتاح کے موقع پر فرانس کے صدرایمینوئل میکرون کے ساتھ مصافحہ کر رہے ہیں۔
WHO
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس ہیلتھ اکیڈیمی کے افتتاح کے موقع پر فرانس کے صدرایمینوئل میکرون کے ساتھ مصافحہ کر رہے ہیں۔

جدید خطوط پر طبی تربیت

اس موقع پر فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون نے کہا کہ لیون شہر دنیا کو طبی تربیت اور جدت کے شعبے میں بہترین مدد فراہم کرے گا۔ نئی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت میں ترقی صحت کی خدمات کو ہر جگہ مزید قابل رسائی بنائے گی۔ یہ سرمایہ کاری سبھی کے لئے فائدہ مند ہوگی کیونکہ کرہ ارض کو محفوظ بنانے اور مستقبل کی وباؤں کو روکنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے طبی کارکنوں کی خاص اہمیت ہے۔

'ڈبلیو ایچ او' کا کہنا ہے کہ یہ اکیڈمی صحت عامہ کے شعبے میں افرادی قوت کے خلا کو پر کرنے کے حوالے سے ایک جرات مندانہ قدم ہے۔ معیاری، قابل رسائی تعلیم اور تربیت فراہم کرکے یہ اکیڈمی نظام ہائے صحت کو مضبوط بنانے، خدمات کی فراہمی کو بہتر کرنے اور صحت کے شعبے میں مساوات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy