ابن جبیر
ابن جبیر | |
---|---|
(عربی میں: مُحمَّد بن أحمد بن جُبير بن سعيد الأندلسي الكناني) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 ستمبر 1145ء بلنسیہ [1] |
وفات | 29 نومبر 1217ء (72 سال)[2][3][4][5][6] اسکندریہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | جغرافیہ دان ، شاعر ، مصنف |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
درستی - ترمیم |
ابن جبیر (پیدائش: یکم ستمبر 1145ء– وفات: 29 نومبر 1217ء) اندلس سے تعلق رکھنے والے قرون وسطی کے جغرافیہ نگار، سیاح تھے۔
نام و نسب
[ترمیم]ابن جبیر کا نام محمد بن احمد اور کنیت ابو الحسین ہے۔ نسب یوں ہے: محمد بن احمد بن سعید بن جبیر بن محمد بن عبد السلام بن جبیر الکتانی الاندلسی الشاطبی البلنسی ۔
پیدائش
[ترمیم]ابن جبیر کی ولادت شب ہفتہ 10 ربیع الاول 540ھ/یکم ستمبر 1145ء کو بلنسیہ، اندلس میں ہوئی۔ ان کا گھرانہ عرب تھا اور بنو کنانۃ قبیلے سے تھا۔ ان کے والد سرکاری خدمت گار تھے۔ ابن جبیر نے تعلیم شاطبۃ کے قصبے سے حاصل کی، جہاں ان کے والد ملازمت کرتے تھے۔ وہ بعد میں غرناطہ کے گورنر الموحدون کے مشیر بھی رہے.
مشرق کی جانب سفر
[ترمیم]انھوں نے غرناطہ کے حاکم کے کہنے پر حج کی خدمت کے لیے بحری راستے سے سفر اختیار کیا اور جبل طارق سے ہوتے ہوئے اسکندریہ پہنچے. انھوں نے اس بحری سفر کے دوران افریقہ میں ایک ایسے مسلمان گھرانے کو بھی دیکھا جس کی عورتوں اور بچوں کو بطور غلام فروخت کر دیا گیا۔ انھوں نے سسلی کے ساحل پر اپنے بحری جہاز کے شدید سمندری طوفان میں گِھر جانے کا بھی تذکرہ کیا. وہ مصر کے سلطان صلاح الدین بن یوسف کا تذکرہ بھی کرتے ہیں۔ قاہرہ میں مدرسوں کی کثرت سے وہ کافی متاثر نظر آتے ہیں۔ ابن جبیر نے مکہ، مدینہ، دمشق اور شام کی بھی سیاحت کی.
بطور سیاح
[ترمیم]محمد ابن جبیر دُنیا کے اُن چند سیاحوں کی صفِ اوّل میں نظر آتے ہیں جنھوں نے اپنی سیاحت میں ایک دُنیا کو شامل کر لیا ہے۔ یہ سفرنامہ کم و بیش آٹھ سو سال پہلے کا ہے۔ ابن جبیر کا تعلق غرناطہ (اندلس) سے تھا۔ یہ دراصل ان کا سفرنامہ حج ہے، جو انھوں نے ذی الحج 578ھ میں شروع کیا اور صقلیہ، شام، مصر، فلسطین، عراق، لبنان اور حجاز مقدس کے مکمل احوال و آثار اور مشاہدات کو سمیٹتے ہوئے محرم 581ھ غرناطہ واپس پہنچنے پر مکمل کیا۔
اس سفرنامے کی اہمیت یہ بھی ہے کہ یہ دوسری صلیبی جنگوں کے زمانے کی مستند تاریخی دستاویز ہے۔ ابن جبیر جہاں جہاں سے گذرے؛ انھوں نے وہاں کے سیاسی، سماجی اور اقتصادی حالات کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مذہبی عقائد و نظریات اور رسوم و رواج تک تفصیل سے بیان کر دیے ہیں۔ مزید برآں جس انداز و اسلوب میں یہ سفرنامہ لکھا گیا ہے، اس سے پہلے اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ یہاں تک کہ ابن بطوطہ جیسے سیّاحِ عالم نے اپنے شہرہ آفاق سفرنامے میں متعدد جگہوں پر ’’سفرنامہ ابن جبیر‘‘ کو بہ طور حوالہ پیش کیا ہے۔ یہ سفرنامہ فصیح عربی زبان میں ہے۔ اس کے متعدد قلمی نسخے دُنیا کے مختلف کتب خانوں میں موجود ہیں اور تقریباً تمام ترقی یافتہ زبانوں میں اس کے تراجم ہو چکے ہیں.
وفات
[ترمیم]ابن جبیر نے دوبارہ 1217ء میں مشرق کی طرف سفر اختیار کیا مگر اب کے فرشتۂ اَزل نے انھیں موقع نہ دیا اور وہ اسکندریہ میں فوت ہو گئے.
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ عنوان : Ibn Jubair — اشاعت: دائرۃ المعارف بریطانیکا 1911ء
- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/119473070 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اگست 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ عنوان : Nationalencyklopedin — NE.se ID: https://www.ne.se/uppslagsverk/encyklopedi/lång/ibn-jubayr — بنام: Ibn Jubayr — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ناشر: انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا انک. — دائرۃ المعارف یونیورسل آن لائن آئی ڈی: https://www.universalis.fr/encyclopedie/ibn-djubayr/ — بنام: IBN DJUBAYR — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/226436 — بنام: Muḥammad ibn Aḥmad Ibn Jubayr — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ بنام: Muḥammad ibn Aḥmad Ibn Jubair — ایس ای ایل آئی بی آر: https://libris.kb.se/auth/63136 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
ویکی ماخذ میں ابن جبیر سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |
- 1145ء کی پیدائشیں
- 1 ستمبر کی پیدائشیں
- 1217ء کی وفیات
- 29 نومبر کی وفیات
- بارہویں صدی کی اندلس کی شخصیات
- تیرہویں صدی کی الاندلس کی شخصیات
- تیرہویں صدی کے جغرافیہ دان
- سرگزشت حج
- قرون وسطی کے عرب جغرافیہ دان
- قرون وسطی کے مسلم جغرافیہ دان
- قرون وسطی کے مسلم سیاح سفرنامہ نگار
- قرون وسطی کے ہسپانوی جغرافیہ دان
- ویلنسیا کی شخصیات
- تیرہویں صدی کی عرب شخصیات
- بارہویں صدی کی عرب شخصیات
- صلاح الدین ایوبی
- اندلسی ائمہ کرام