پطرس
بطریق اعظم مقدس پطرس | |
---|---|
رسول، پوپ، بطریق اور شہید | |
کلیسیا | ابتدائی مسیحی عظیم کلیسیا |
کَليسیائی دائرَہ اختِيار |
|
پاپائی آغاز | 30ء[1] |
پاپائی اختتام | 64ء اور 68ء کے درمیان [2] |
جانشین | |
رتبہ | |
نفاذ فرمان | 33ء مسیح عیسیٰ |
ذاتی تفصیلات | |
پیدائشی نام | شمعون (شمی عون، شمن) |
پیدائش | 1ء بیت صیدا، سطح مرتفع گولان، سوریہ، رومی سلطنت |
وفات | 64ء/68ء (62-67 سال) کلیمنٹائن چیپل، ویٹیکن مرتفع، روم، اطالیہ، رومی سلطنت |
والدین | جان (یا یونس؛ یوحنا) |
پیشہ | ماہی گیر، پادری |
بزرگی | |
تہوار | اہم ضیافت 29 جون (ہمراہ سینٹ پولس، کاتھولک کلیسیا، راسخُ الاعتقاد کلیسا، اورینٹل الاعتقادی، انگلیکانیت، لوتھریت) 18 جنوری سینٹ پطرس چیئر روم (قبل 1960 رومن کیلنڈر) 18 جنوری کنفیشن آف سینٹ پطرس(انگلیکانیت) 22 فروری سینٹ پطرس چیئر(کاتھولک کلیسا) 1 اگست سینٹ پطرس ونکولی (قبل 1960 رومن کیلنڈر) |
احترام در | تمام مسیحیت کے فرقے |
قداست | قبل کانگریگیشن |
منسوب خصوصیات | جنت کی چابیاں، پیلیم, پوپ کا لباس، مرغا، آدمی الٹا مصلوب ، ایک رسول کے لباس میں ، ایک کتاب یا صحیفہ تھامے ہوئے، سینٹ پطرس کی صلیب. تصویر کشی سے، ان کو جنگلی کی طرح سفید داڑھی اور سفید بالوں کے ساتھ دیکھا گیا۔ |
سرپرستی | سرپرستی کی فہرست |
مزار | پطرس باسلیکا |
پطرس (انگریزی: Peter) یونانی نام "پتروس" جس کا معنی ہے "پتھر"۔۔[3] اس کا اصل نام "شمعون" تھا۔[4] کاتھولک کلیسیا اس کو اپنا بانی سمجھتا ہے اس سے کچھ کتب بھی منسوب ہیں۔ یہی پہلا پوپ مانا جاتا ہے۔ رومی بادشاہ نیرو کے عہد میں اس کو اس x طرح کی صلیب پر پھانسی دی گئی تھی۔[5]
ابتدائی زندگی
[ترمیم]پطرس بیت صیدا کا باشندہ تھا۔[6] اس کے باپ کا نام "یوحنا" تھا۔ وہ ان پڑھ آدمی تھا۔[7]آرامی اور یونانی زبانیں بول سکتا تھا۔ اس نے جوانی میں ماہی گیری کا پیشہ اپنایا۔اناجیل ہمنوا کے مطابق پطرس کی ساس کو یسوع مسیح نے اس کے کفر ناحوم نامی گھر میں شفا دی تھی۔[8][9][10] یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ پطرس ایک شادی شدہ شخص تھا۔
پطرس اور مسیح
[ترمیم]اناجیل ہمنوا کے مطابق پطرس کی ساس کو یسوع مسیح نے ان کے کفر ناحوم نامی گھر میں شفا دی۔[8][9][10] انجیلی روایت کے مطابق پطرس کے بھائی اندریاس نے پطرس کا تعارف مسیح سے کروایا اور اس طرح پطرس ایمان لایا، جس پر مسیح نے اس سے کہا
” | تو یوحنا کا بیٹا شمعون ہے، تو کیفا یعنی پطرس کہلائے گا۔[11] | “ |
عہد نامہ جدید میں پطرس نام اس کے علاوہ کسی دوسرے کا نہیں ہے۔ جب گلیل میں تبلیغ کا عمل شروع کیا جانے لگا تو تب پہلی بار 12 افراد چنے گئے جن کو میں مسہمان حواری اور مسیحی شاگرد اور رسول کہتے ہیں۔ ان میں سے ایک پطرس بھی تھا۔[12] پطرس کے بارے کہا جاتا ہے کہ وہ جلد باز تھا اور رہنما بننے کی کوشش کرتا تھا جس بنا پر باقی افراد اس سے اختلاف کرتے تھے۔[13][14][15] انجیل کے بیان کے مطابق پطرس نے آخری دنوں میں کچھ باتوں میں مسیح پر شک کیا۔ اور آخری دن تین بار مسیح کا انکار کیا۔[16] اور اس کے بعد وہ غائب ہو جاتا ہے اور واقعہ صلیب کے بعد نظر آتا ہے۔ اس کے بعد یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ بعد وصال جب مسیح جی اٹھا تو اس نے پطرس کو بحال کر دیا۔[17]
پطرس مسیح کے بعد
[ترمیم]مسیح کو تین بار رد کرنے کے بعد پطرس غائب ہو گیا، جب واقعہ صلیب ہوا تو تب وہ وہاں نہیں تھا، لیکن اگلے دن وہ صبح مسیح کو زندہ دیکھتا ہے۔ اس کے بعد پطرس انطاکیہ چلا گیا جہاں پہلی مسیحی کلیسا قائم کی،اور اس طرح پطرس پہلا پوپ بنا، اس کے بعد روم چلا گيا اور 25 برس تک تبلیغ میں مشغول رہا، آخری عمر میں نیرو نے پطرس کو بد مذہبی پھیلانے کے الزام میں x طرح کی صلیب پر پھانسی دی، کہا جاتا ہے کہ اس طرح کی صلیب پر پھانسی کی خواہش خود پطرس نے کی تھی۔ اس طرح کی صلیب کو آج بھی پطرس کی صلیب کہا جاتا ہے۔[18]
پطرس سے منسوب تصانیف
[ترمیم]پطرس کی دو کتابیں وہ ہیں جن کو مسیحی الہامی مانتے ہیں۔
اس کے علاوہ کچھ کتب بعض غناسطی اور مسیحی فرقے پطرس سے منسوب کرتے ہیں۔
- پطرس کی انجیل
- پطرس کے اعمال یا اعمال پطرس۔
- مشاہدات پطرس
- مشاہدات پطرس دوم
- مباحثہ پطرس و ای پین۔
- تعلیم پطرس
- وعظ پطرس
- آداب دعا پطرس
- کتاب مسافرت پطرس
- کتاب قیاس پطرس
- کلیمنس کی جانب ایک[20]
اثرات
[ترمیم]اس قطعہ میں اضافہ درکار ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے مدد کر سکتے ہیں۔ |
ویکی ذخائر پر پطرس سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ O'Connor, Daniel William (2013)۔ "Saint Peter the Apostle"۔ دائرۃ المعارف بریطانیکا۔ Encyclopædia Britannica Online۔ ص 5۔ مورخہ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-14
- ↑ "CATHOLIC ENCYCLOPEDIA: St. Peter, Prince of the Apostles"۔ مورخہ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-14
- ↑ قاموس الکتاب، صفحہ 190
- ↑ متی، 2:10
- ↑ قاموس الکتاب، 190
- ↑ یوحنا، 44:1
- ↑ رسولوں کے اعمال، 13:4
- ^ ا ب متی:8:14-17
- ^ ا ب مرقس: 1:29-31
- ^ ا ب لوقا: 4:38
- ↑ یوحنا، 42:1
- ↑ مرقس،19:3
- ↑ متی، باب20
- ↑ مرقس، 33:9
- ↑ لوقا،27:22
- ↑ متی، باب26؛ مرقس ،باب 14؛ لوقا، باب 22 ؛ یوحنا، باب 18
- ↑ یوحنا، باب 20، باب21
- ↑ قاموس الکتاب، 192
- ↑ عہد نامہ جدید
- ↑ اکسی ہومو، مطبوعہ 1813، لندن
- پطرس
- 1 ق م
- 60ء کی دہائی کی وفیات
- 67ء کی وفیات
- ارض مقدسہ کے مقدسین
- بارہ رسول
- بیت صیدا کی شخصیات
- پاپائی مقدسین
- پوپ
- پولس کے خطوط کی شخصیات
- پہلی صدی کی رومی شخصیات
- پہلی صدی کی یہودی شخصیات
- پہلی صدی کے اسقف
- پہلی صدی کے پوپ
- رومی دور کے یہودی
- سلطنت روما کی قتل کردہ شخصیات
- عہد نامہ جدید کے مقدسین
- فرشتہ بیں شخصیات
- مصلوب شخصیات
- یہودیت سے مسیحیت قبول کرنے والی شخصیات
- انگلیکان مقدسین
- کرامات دکھانے والی شخصیات
- پطرس باسلیکا میں تدفین