مندرجات کا رخ کریں

2007ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہزاریہ: 3 ہزاریہ
صدیاں:
دہائیاں:
سال:

جنوری

[ترمیم]

فروری

[ترمیم]
  • نیوزی لینڈ کا پرچم 3 فروری - نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم کے فجی میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔
  • انڈونیشیا کا پرچم 4 فروری - انڈونیشیا میں بارشیں اور سیلاب۔ دار الحکومت جکارتہ میں نو افراد ہلاک اور دو لاکھ بے گھر ہو گئے۔
  • بنگلہ دیش کا پرچم 4 فروری - بنگلہ دیش میں تبلیغی جماعت کا اجتماع - تیس لاکھ افراد کی شرکت ۔
  • بنگلہ دیش کا پرچم 5 فروری - بنگلہ دیش میں 9 سابق وزیروں سمیت 14 سیاسی رہنما، متعدد صنعتکاروں اور تاجروں کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
  • پاکستان کا پرچم 6 فروری - پاکستانی بندرگاہ گوادر کو سنگاپور پورٹ اتھارٹی کے حوالے کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ سنگاپور کی کمپنی چالیس سال تک گوادر پورٹ کاانتظام سنبھالے گی
  • عراق کا پرچم 6 فروری - بغداد میں ایرانی سفارت کار کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ ایران نے امریکا کو ذمہ دار قرار دیا
  • اسرائیل کا پرچم 8 فروری - اسرائیل اور لبنان میں سرحدی جھڑپ کی اطلاعات
  • عراق کا پرچم 8 فروری - شدت پسندوں کی معاونت کرنے کے الزام میں عراق کے نائب وزیرِصحت گرفتار کر لیے گئے۔
  • عراق کا پرچم 10 فروری - عراق میں امریکی فوجی کمان تبدیل کر دی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل ڈیوڈ پیٹرائس نئے کمانڈر۔
  • روس کا پرچم 10 فروری - روسی صدر ولادیمیر پوتن نے میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کو بہت خطرناک قرار دیا ہے اور اس کی دنیا میں تقریباً لامحدود طاقت کے استعمال پر کڑی تنقید کی ہے۔
  • پرتگال کا پرچم 11 فروری - پرتگال میں اسقاط حمل کی اجازت کے بارے میں رائے شماری۔ ساٹھ فی صد لوگوں نے اسقاطِ حمل کی اجازت کے لیے ہاں کہہ دی۔
  • پاکستان کا پرچم 11 فروری - پاکستان میں تین روزہ شدید بارشیں۔ متعدد افراد ہلاک
  • شمالی کوریا کا پرچم 13 فروری - شمالی کوریا نے جوہری پروگرام ترک کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔
  • پاکستان کا پرچم 13 فروری - پاکستان کے مذہبی سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل نے اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کر دیا اور مستعفی ہونے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا ۔
  • پاکستان کا پرچم 13 فروری - پاکستان بھر میں بارشوں کا مسلسل پانچواں دن۔ کئی علاقوں میں ژالہ باری۔ ٹرینیں دس گھنٹے تک لیٹ ہوئیں۔
  • ایران کا پرچم 14 فروری - ایران کے شمال مشرقی شہر زاہدان میں ایک بم دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ ان کا تعلق ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے تھا۔
  • اٹلی کا پرچم 16 فروری - اٹلی کے ایک جج نے سی آئی اے کے ستائیس ایجنٹوں اور سات اطالوی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے جو کئی لوگوں کو مختلف اوقات میں امریکی تحقیقات کے لیے اغوا کر کے اٹلی سے باھر لے گئے اور امریکا کے حوالے کیا۔
  • پاکستان کا پرچم 16 فروری - پاکستان کے مختلف شہروں میں دھماکے۔ کئی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
  • چین کا پرچم 18 فروری - چین کے نئے سال کی شروعات
  • پاکستان کا پرچم 18 فروری - پاکستان کے شہر کوئٹہ میں عدالت میں خود کش حملے کے سلسلے میں پینتیس افراد گرفتار
  • ایران کا پرچم 18 فروری - ایران کے شہر زاھدان کے بم دھماکے کے سلسلے میں پاکستانی سفیر کی تہران کے دفترِ خارجہ میں طلبی
  • بھارت کا پرچم 18 فروری - بھارت سے پاکستان آنے والی ریل گاڑی سمجھوتہ ایکسپریس میں بم پھٹنے اور آگ لگنے سے 66 افراد ہلاک۔ زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے تھا۔
  • پاکستان کا پرچم 20 فروری - پاکستان کے صوبہ پنجاب کی صوبائی وزیر ظلِ ھما قتل کر دی گئیں۔
  • ایران کا پرچم 20 فروری - ایران پر امریکا کے ممکنہ حملہ کی تفصیلات میڈیا میں شائع ہو گئیں
  • پاکستان کا پرچم 22 فروری - پاکستان نے دو ہزار کلومیٹر فاصلہ تک مار کرنے والے ایک اور میزائیل حتف۔ 2(شاہین۔ 6) کا کامیاب تجربہ کیا۔
  • امریکا کا پرچم 23 فروری - امریکا کی چین کی دفاعی صلاحیتوں پر شدید تنقید۔ زیادہ زور چین کے مخالف مخالف سیارچہ ہتھیاروں (اینٹی سیٹیلائٹ) پروگرام پر دیا گیا۔
  • امریکا کا پرچم 23 فروری - مائیکرو سافٹ کو ایک امریکی عدالت نے ایک ارب باون کروڑ ڈالر جرمانہ کر دیا۔ یہ جرمانہ ایم۔ پی۔ تھری کے ناجائز استعمال پر تھا۔ مائیکرو سافٹ نے اپیل کرنے کا اعلان کیا۔
  • پاکستان کا پرچم 25 فروری - پاکستان میں مصر، سعودی عرب، ترکی، انڈونیشیا اور ملائیشیا کا اجلاس۔ اجلاس مشرقِ وسطیٰ کے مسائل پر تھا مگر اس میں عراق، ایران اور شام کو دعوت نہیں دی گئی۔ فلسطین بھی شریک نہیں ہوا۔
  • پاکستان کا پرچم 26 فروری - پاکستان کے شہر لاہور میں بسنت کے میلے کے موقع پر 19 افراد ہلاک۔
  • امریکا کا پرچم 26 فروری - امریکا کے نائب صدر ڈک چینی کا اچانک پاکستان کا دورہ۔ یہ دورہ کچھ مسلمان ممالک کے پاکستان میں اجلاس کے فوراً بعد ہوا ہے۔
  • امریکا کا پرچم 26 فروری - ہالی ووڈ میں 79 واں اکیڈمی ایوارڈ۔ دی ڈیپارٹڈ کو بہترین فلم قرار دیا گیا۔
  • امریکا کا پرچم 27 فروری - امریکی نائب صدر ڈک چینی کے دورہ افغانستان کے موقع پر بگرام ایئر بیس پر خود کش حملہ۔ ایک امریکی سمیت نو افراد ہلاک۔ حملہ کے وقت ڈک چینی ایئر بیس کے اندر موجود تھا۔

مارچ

[ترمیم]
  • ایران کا پرچم یکم مارچ - ایران کی سکیورٹی فورس پاسدارانِ انقلاب نے سترہ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوہ کیا ہے جو ایران میں عراق اور ترکی کی سرحد کے قریب سے سبوتاژ کی کارروائیوں کے لیے داخل ہوئے تھے۔ ایک انقلابی گارڈ بھی شہید۔
  • 2 مارچ - معروف قوال بدر میاں داد جمعہ کی صبح پینتالیس برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
  • 4 مارچ - تین سال میں پہلا مکمل چاند گرہن لگا۔
  • ایران کا پرچم 4 مارچ - ایران کے صدر احمدی نژاد کا سعودی عرب کا پہلا دورہ۔ فرقہ وارانہ تشدد پر قابو رکھنے کا عہد۔
  • افغانستان کا پرچم 5 مارچ - اتحادی افواج کی بمباری سے افغانستان میں پہلے انیس اور بعد میں مزید نو عام افراد ہلاک۔ بی بی سی کے مطابق فوجیوں نے صحافیوں سے واقعہ سے متعلق تصاویر اور ویڈیو لے کر ضائع کر دیں۔
  • عراق کا پرچم 6 مارچ - عراق میں خود کش حملہ میں 100 سے زائد شیعہ زائرین شہید ہو گئے۔ صرف ھلہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد نوے ہے۔ زخمیوں میں سے پچاس کی حالت نازک۔
  • انڈونیشیا کا پرچم 6 مارچ - انڈونیشیا میں شدید زلزلہ۔ زلزلہ کے شکار افراد کی صحیح تعداد کچھ دن میں معلوم ہوگی۔
  • عراق کا پرچم 6 مارچ - عراق کے شمالی صوبوں میں ایک ہی دن میں 9 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
  • پاکستان کا پرچم 9 مارچ - پاکستان کے صدر پرویز مشرف نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو معطل کر دیا۔
  • اسرائیل کا پرچم 9 مارچ - اسرائیل کے وزیر اعظم نے ایک تحقیقاتی ادارہ کے آگے یہ بات تسلیم کر لی کہ لبنان پر حملہ کا منصوبہ لبنان میں یہودی فوجیوں کی گرفتاری سے مہینوں پہلے بنا لیا گیا تھا۔
  • عراق کا پرچم 10 مارچ - چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر عراق میں کئی خود کش حملے۔ متعدد افراد شہید۔
  • پاکستان کا پرچم 12 مارچ - پاکستان میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی معطلی کے خلاف وکلا کا ملک گیر احتجاج۔ صدر کی تصاویر جلائی گئیں۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے وکلا اور ایک سینیٹر سمیت متعدد افراد زخمی۔
  • پاکستان کا پرچم 13 مارچ - احمد علی خان، پاکستانی صحافی کا انتقال
  • پاکستان کا پرچم 16 مارچ - پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں جیو ٹی۔ وی کے دفتر پر پولیس نے حملہ کر دیا اور تباھی مچائی۔ واقعہ پر صدرِ پاکستان کی معذرت
  • 19 مارچ - آج جزوی سورج گرہن لگا جو پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دیکھا گیا۔
  • پاکستان کا پرچم 19 مارچ - پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر جمیکا میں پراسرار طریقے سے انتقال کر گئے۔
  • ایران کا پرچم 23 مارچ - ایران نے پندرہ برطانوی فوجیوں کو اپنی سمندری سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
  • کینیڈا کا پرچم 26 مارچ - کینیڈا کے صوبے کیوبک میں قومی اسمبلی کے انتخابات ہوئے
  • 31 مارچ - مسلم دنیا میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جوش و خروش سے منایا گیا۔

اپریل

[ترمیم]
  • ڈنمارک کا پرچم یکم اپریل - ڈنمارک میں عوامی مقامات اور دفتروں میں تمباکو نوشی پر پابندی کی ابتدا
  • برطانیہ کا پرچم 2 اپریل - برطانیہ کی ریاست ویلز میں عوامی مقامات اور دفتروں میں تمباکو نوشی پر پابندی کی ابتدا
  • یوکرین کا پرچم 3 اپریل - یوکرین کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی
  • ایران کا پرچم 4 اپریل - ایران نے اپنی سمندری حدود سے گرفتار شدہ برطانوی فوجی رہا کرنے کا اعلان کر دیا
  • ایران کا پرچم 5 اپریل - ایران کی سمندری حدود سے گرفتار شدہ برطانوی فوجی رہا ہو کر اپنے وطن برطانیہ پہنچ گئے
  • پاکستان کا پرچم 6 اپریل - پاکستان کے علاقے پارہ چنار میں شدید فرقہ وارانہ فساد شروع ہو گئے۔
  • الجزائر کا پرچم 11 اپریل - الجیریا کے دار الحکومت الجیرز میں دو کار بم دھماکے۔ 33 افراد ہلاک۔ دھماکے وزیر اعظم کی رہائش اور ایک پولیس اسٹیشن پر ہوئے۔ القاعدہ نے ذمہ داری قبول کر لی۔
  • پاکستان کا پرچم 14 اپریل - سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ سید عبداللہ شاہ انتقال کر گئے۔
  • عراق کا پرچم 14 اپریل - عراق کے شہر کربلا میں کار بم دھماکے میں 66 افراد ہلاک ہو گئے۔
  • امریکا کا پرچم 17 اپریل - امریکا کی ریاست ورجینیا میں جنوبی کوریا کے ایک طالب علم نے ورجینیا ٹیک یونیورسٹی میں فائرنگ کر کے 33 افراد ہلاک کر دیے۔
  • جنوبی کوریا کا پرچم 16 اپریل - جنوبی کوریا کے ایک طالب علم نے امریکا کی ریاست ورجینیا میں ورجینیا ٹیک (یونیورسٹی) میں فائرنگ کر کے 32 افراد ہلاک کر دیے اور بعد میں خود کشی کر لی۔
  • عراق کا پرچم 18 اپریل- عراق کے دار الحکومت بغداد میں چھ دھماکوں میں ایک ہی دن میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ صرف ایک ہی دھماکے میں صدریہ کے علاقے میں 140 افراد ہلاک ہوئے۔ 200 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے۔
  • امریکا کا پرچم 20 اپریل - امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا (NASA) میں ایک ملازم نے ایک اور ملازم کو یرغمال بنا کر قتل کر دیا اور بعد میں خود کشی کر لی۔
  • فرانس کا پرچم 22 اپریل۔ -فرانس میں صدارتی انتخابات۔ کوئی بھی پچاس فی صد ووٹ حاصل نہیں کر سکا۔ نکولا سرکوزی نے فی‌الحال سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے جو تیس فی صد تھے۔ اگلا مرحلہ چھ مئی کو ہوگا۔
  • بنگلہ دیش کا پرچم 22 اپریل - بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کو بنگلہ دیش آنے سے روک دیا گیا۔ فوجی حکومت نے ان کے خلاف مقدمات بھی قائم کر دیے۔
  • روس کا پرچم 23 اپریل - روس کے سابق صدر بورس یلسن 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
  • ایتھوپیا کا پرچم 26 اپریل - مسلح افراد نے ایتھوپیا میں ایک حملہ میں نو چینی باشندوں سمیت 74 افراد کو ہلاک کر دیا۔
  • عراق کا پرچم 26 اپریل - عراق میں ایک خود کش حملہ میں 9 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
  • عراق کا پرچم 28 اپریل - عراق کے شہر کربلا میں بم دھماکے سے پچپن افراد ہلاک۔
  • پاکستان کا پرچم 28 اپریل - پاکستان کے وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ پر خود کش حملہ۔ 28 افراد ہلاک۔ وزیر داخلہ زخمی
  • برطانیہ کا پرچم 30 اپریل - برطانیہ کی ریاست شمالی آئرلینڈ میں عوامی مقامات اور دفتروں میں تمباکو نوشی پر پابندی کی ابتدا

مئی

[ترمیم]
  • ترکی کا پرچم 2 مئی - ترکی میں حکمران جماعت ( جو اسلام پسند ہے) نے ملک کی پارلیمنٹ سے قبل از وقت عام انتخابات کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔
  • عراق کا پرچم 6 مئی - عراق کے شہر بغداد میں بم دھماکے میں 33 افراد ہلاک ہو گئے۔
  • فرانس کا پرچم 6 مئی - فرانس کے صدارتی انتخابات نکولا سرکوزی نے جیت لیے۔
  • پاکستان کا پرچم 6 مئی - پاکستان کے وزیر اعظم شوکت عزیز نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے امکان کا اظہار کیا۔
  • برطانیہ کا پرچم 10 مئی - برطانیہ کے وزیر اعظم ٹونی بلئیر نے اپنے استعفیٰ کی تاریخ( 27 جون) دے دی۔
  • پاکستان کا پرچم 12 مئی - پاکستان کے چیف جسٹس افتخار چوھدری جو کراچی میں بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرنا چاہتے تھے، ہوائی اڈا سے باھر نہ جا سکے۔ حکومت اور ایم کیو ایم نے راستے بند کر رکھے تھے۔ جسٹس افتخار چودھری سارا دن ہوائی اڈا پر گذارنے کے بعد واپس اسلام آباد چلے گئے۔ فائرنگ سے چالیس افراد ہلاک۔ تقریباً سب کا تعلق اپوزیشن سے تھا۔ زیادہ پیپلز پارٹی کے ارکان قتل ہوئے
  • افغانستان کا پرچم 13 مئی - افغانستان میں طالبان کے اہم کمانڈر ملا داد اللہ کو ہلاک کر دیا گیا۔
  • فرانس کا پرچم 16 مئی - فرانس میں نکولا سرکوزی نے بطور صدر حلف اٹھا لیا۔ اور صدارت ژاک شیراک سے انھیں منتقل کر دی گئی۔
  • روس کا پرچم 17 مئی - روس کے آرتھوڈوکس چرچ اور بیرون ملک آرتھوڈوکس چرچ اسی سال کے بعد متحد ہو گئے۔
  • لبنان کا پرچم 20 مئی - لبنان کے شہر تریپولی میں فلسطینی پناہ گزینوں اور لبنانی فوج کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔
  • متحدہ عرب امارات کا پرچم 20 مئی - دوبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دس ارب ڈالر کی امداد مشرقِ وسطیٰ کے ایک تعلیمی ادارہ کو دینے کا اعلان کیا۔ تاریخ میں ایسی بڑی امداد کی کوئی مثال نہیں تھی۔
  • نائجیریا کا پرچم 29 مئی - نائجیریا میں صدارتی اقتدار کی منتقلی۔ پہلی مرتبہ ایک غیر فوجی صدر سے ایک غیر فوجی صدر کو منتقلی
  • 31 مئی - زمین کے اکثر علاقوں میں ایک ہی عیسوی ماہ میں دو مرتبہ چودھویں کا چاند (بلیو مون) دیکھا گیا۔

جون

[ترمیم]
  • پاکستان کا پرچم 4 جون - پاکستان میں میڈیا پر شدید پابندیاں عائد کر دی گئیں۔
  • پاکستان کا پرچم 4 جون - پاکستان میں میڈیا سے متعلق سخت 'پمرا آرڈینینس' کا اجرا
  • جرمنی کا پرچم 6 جون - جرمنی میں 33 ویں G-8 کانفرنس
  • سعودی عرب کا پرچم 7 جون - بی بی سی کے مطابق سعودی شہزادہ بندر بن سلطان کرپشن میں ملوث ہیں۔ اسلحہ بنانے والی برطانوی کمپنی بی اے ای بندر بن سلطان کو ایک عشرے سے زائد تک سالانہ ایک سو بیس ملین ڈالر سے زیادہ رقم دیتی رہی۔ یہ رشوت چالیس ارب ڈالر کے برطانوی اسلحہ کے سودے کروانے پر تھی۔
  • 8 جون - خلائی جہاز اٹلانٹس کامیابی سے خلائی رسد گاہ تک پہنچ گئی۔
  • پاکستان کا پرچم 13 جون - پاکستان کے وفاقی وزیر شاہد جمیل قریشی پر کینیڈین نژاد خاتون کے قتل کا الزام
  • عراق کا پرچم 14 جون - دہشت گردوں نے سامرا، عراق میں امام علی نقی علیہ السلام اور امام حسن عسکری علیہ السلام کے مزار کے دو مینار شہید کر دیے۔ عراق میں فرقہ وارانہ فسادات بڑھنے کا شدید خدشہ
  • پاکستان کا پرچم 19 جون - شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ایک مدرسہ پر امریکی میزائیل سے چالیس افراد بشمول طلبہ ہلاک۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ یہ بم کی تیاری کے دوران بم پھٹنے سے ہلاک ہوئے مگر مقامی لوگوں کے مطابق میزائیل اور امریکی طیارے دیکھے گئے تھے۔ گذشتہ اکتوبر میں اسی طرح کے میزائیل سے باجوڑ میں 80 افراد ،جن میں اکثریت بچوں کی تھی، ہلاک ہو گئے تھے۔
  • پاکستان کا پرچم 19 جون - اسلام آباد (پاکستان) میں پولیس کے 1200 جوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بند کر دیں اور 5 گھنٹے تک احتجاج کرتے رہے۔ یہ احتجاج ایک کانسٹیبل کی ھلاکت پر ہوئے - یہ ھلاکت حکومت کے برے سلوک اور غیر انسانی طریقہ سے ان پولیس والوں کو اسلام آباد میں رکھنے سے ہوئی۔ ان پولیس والوں کو اب 10 دن کی چھٹی دے دی گئی ہے۔
  • پاکستان کا پرچم 21 جون - امریکی میزائیل کے حملہ سے پاکستانی علاقے میں بچوں سمیت کئی افراد ہلاک۔ صوبائی حکومت کے وزیر اعلیٰ نے اسے امریکی حملہ بتایا مگر وفاقی حکومت کے مطابق یہ اموات بم تیار کرتے ہوئے بم پھٹنے سے ہوئیں۔
  • پاکستان کا پرچم 23 جون - امریکی افواج نے پاکستان کے علاقے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں حملہ کرتے ہوئے جہازوں سے بمباری کی اور 32 افراد کو ہلاک کر دیا۔ یہ پہلی دفعہ ہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے بھی اس حملہ کو امریکی حملہ تصور کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔ اس سے دو دن پہلے بھی اسی قسم کے ایک حملہ میں کئی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
  • پاکستان کا پرچم 23 جون - کراچی، پاکستان میں خوفناک بارش اور طوفان سے دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ افراد سائن بورڈوں، دیواروں، درختوں کے گرنے اور کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے۔
  • پاکستان کا پرچم 23 جون - کراچی میں طوفان کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے مسلح ارکان نے ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو ہراساں کیا اور ایمبولینسوں سے لاشیں نہیں اتارنے دیں۔ بی بی سی کے مطابق اس سے قبل بھی عبد الستار ایدھی کو دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔
  • پاکستان کا پرچم 24 جون - چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا قافلہ اکتیس گھنٹے میں اسلام آباد سے ملتان پہنچ گیا جہاں وہ بار کونسل سے خطاب کریں گے۔ لاکھوں لوگوں کا استقبال۔
  • پاکستان کا پرچم 26 جون - قومی اسمبلی میں پراسرار آگ لگنے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ریکارڈ جل گیا۔ ممکنہ طور پر جلنے والے ریکارڈ میں حکومتی خاص طور پر وزیر اعظم شوکت عزیز کی بدعنوانی سے متعلق مواد بھی شامل ہے۔
  • 26، 27 جون - سمندری طوفان، سیلاب اور مسلسل بارشوں سے بلوچستان میں پندرہ افراد ہلاک اور 15000 سے زیادہ بے گھر ہو گئے۔ متاثرہ علاقوں میں تربت، پسنی، اورماڑہ اور جھیل مگسی کے علاقے شامل ہیں۔
  • برطانیہ کا پرچم 27 جون - برطانیہ کے نئے وزیر اعظم گورڈن براؤن ہوں گے۔ ٹونی بلئیر نے ملکہ برطانیہ کو استعفیٰ پیش کر دیا۔
  • برطانیہ کا پرچم 29 جون - لندن میں ایک کار سے انتہائی دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

جولائی

[ترمیم]
  • برطانیہ کا پرچم یکم جولائی - برطانیہ کی ریاست انگلینڈ میں عوامی مقامات اور دفتروں میں تمباکو نوشی پر پابندی کی ابتدا
  • اسکاٹ لینڈ کا پرچم 2 جولائی - جلتی ہوئی جیپ کو گلاسگو، اسکاٹ لینڈ کے بین الاقوامی ہوائی اڈا میں گھسانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ایک شخص موقع پر گرفتار ہو گیا۔ بعد میں مزید گرفتاریاں۔ حملہ کرنے والوں کا تعلق مشرقِ وسطیٰ سے ہے اور زیادہ میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
  • پاکستان کا پرچم 3 جولائی - پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں لال مسجد کے ارد گرد گھیرا اور کرفیو۔ دونوں طرف سے فائرنگ میں بارہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
  • پاکستان کا پرچم 4 جولائی - لال مسجد اسلام آباد پاکستان کے مولانا عبد العزیز برقع پہن کر فرار ہوتے ہوئے گرفتار۔ ان کے بھائی اور نائب مولانا غازی نے ہتھیار ڈالنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ مگر تاحال ہتھیار نہیں ڈالے
  • پاکستان کا پرچم 10 جولائی - شام سات بجے کے قریب لال مسجد، اسلام آباد پاکستان کے مہتمم عبد الرشید غازی فوج کے آپریشن کے دوران ہلاک ہو گئے۔ کل ہلاکتیں 120 ہوئیں جن میں فوجی، بچے اور دیگر افراد شامل ہیں۔
  • پاکستان کا پرچم 14 جولائی - پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایک خودکش حملے میں 24 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور ستائیس زخمی ہو گئے۔
  • پاکستان کا پرچم 15 جولائی - پاکستان کے علاقہ سوات کے صدر مقام مینگورہ کے قریب حملے میں 11 فوجیوں سمیت 14 افراد ہلاک 39 زخمی ہو گئے۔
  • پاکستان کا پرچم 15 جولائی - پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس لائینز میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں سترہ افراد ہلاک اور پینتیس زخمی ہو گئے
  • پاکستان کا پرچم 15 جولائی - پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان کے طالبان نے گذشتہ برس حکومت کے ساتھ کیا جانے والا امن معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ علاقے میں گوریلا کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ جب سے یہ معاہدہ ہوا تھا، امریکا کی شدید خواہش تھی کہ یہ معاہدہ ختم ہو جائے۔
  • پاکستان کا پرچم 17 جولائی - چیف جسٹس افتخار چوھدری کی اسلام آباد کی ریلی میں خود کش حملے سے 17 افراد ہلاک ہو گئے۔
  • برازیل کا پرچم 17 جولائی - برازیل میں طیارہ کے حادثے میں دو سو افراد ہلاک ہو گئے۔
  • پاکستان کا پرچم 18 جولائی - شمالی وزیرستان، پاکستان میں دھشت گردوں کے ایک اور خود کش حملہ میں سترہ فوجی ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔
  • پاکستان کا پرچم 19 جولائی - ہنگو اور حب میں دھماکے، 33 ہلاک۔ حب میں اصل نشانہ چینی شہری تھے جو بچ گئے۔
  • پاکستان کا پرچم 19 جولائی - کوہاٹ چھاؤنی کی مسجد میں خود کش حملہ۔ چودہ افراد ہلاک
  • پاکستان کا پرچم 20 جولائی - میرانشاہ میں خود کش حملہ میں تین افراد ہلاک
  • 20 جولائی - پاکستان کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بحال ہو گئے۔ عدالت نے صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دے دیا۔
  • پاکستان کا پرچم 20 و21 جولائی - پاکستان کے علاقے دیر میں آسمانی بجلی اور آندھی سے ایک سو کے قریب افراد ہلاک ہو گئے۔
  • پاکستان کا پرچم 25 جولائی - بنوں میں شہری آبادی پر قبائلی علاقہ کی طرف سے دو میزائیل پھینکے گئے۔ آٹھ افراد ہلاک۔
  • پاکستان کا پرچم 27 جولائی - اسلام آباد میں لال مسجد کے بالکل قریب واقع ایک ہوٹل پر خود کش بم حملے میں سات پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم تیرہ افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہو گئے۔
  • پاکستان کا پرچم 27 جولائی - لال مسجد اسلام آباد نمازِ جمعہ کے لیے کھول دی گئی۔ کچھ وقت کے لیے ایک اسلامی جماعت کے طلبہ نے مسجد پر قبضہ رکھا۔ بعد میں وارننگ کے بعد مسجد خالی کر دی گئی۔ مسجد کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اگست

[ترمیم]
  • 3۔ 5 اگست - ویکی مینیا کانفرنس کا تائیوان میں انعقاد
  • پاکستان کا پرچم یکم اگست - شمالی وزیرستان میں فضائی حملہ میں اٹھارہ مزاحمت کار ہلاک ہو گئے
  • بھارت کا پرچم یکم اگست - بھارت کے اداکار سنجے دت کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر چھ سال قید کی سزا۔
  • پاکستان کا پرچم 5 اگست - پاراچنار، پاکستان میں خود کش حملہ میں چار اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک۔
  • پاکستان کا پرچم 5 اگست - مسلم لیگ کے رکن جاوید ہاشمی کو عدالتی فیصلہ کے بعد رہا کر دیا گیا۔
  • پاکستان کا پرچم 8 اگست - شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن میں بارہ مزاحمت کار ہلاک
  • پاکستان کا پرچم 11 اگست - کراچی میں بارش سے چالیس افراد ہلاک۔
  • پاکستان کا پرچم 14 اگست - جنوبی وزیرستان میں سولہ عسکریت پسند ہلاک
  • 14 اگست - عراق کے شہر موصل میں چار بم دھماکوں میں 200 افراد ہلاک ہو گئے۔ دو سو سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
  • عراق کا پرچم 15 اگست - پیرو میں خوفناک زلزلہ۔ پانچ سو چالیس افراد ہلاک۔ پندرہ سو زخمی۔ ریکٹر سکیل پر شدت آٹھ۔
  • میکسیکو کا پرچم 21 اگست - میکسیکو کے قریب سمندری طوفان جسے ڈین کا نام دیا گیا ہے، نے تباہی پھیلا دی
  • پاکستان کا پرچم 23 اگست - پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کی آئینی درخواستوں پرفیصلہ سنا دیا۔ دونوں بغیر کسی رکاوٹ کے وطن واپس آ سکتے ہیں۔
  • بھارت کا پرچم 25 اگست - بھارت کے شہر حیدرآباد میں دو بم دھماکوں میں چوالیس افراد ہلاک ہو گئے۔
  • یونان کا پرچم 25 اگست - یونان میں شدید آگ۔ چونسٹھ افراد ہلاک۔ قومی درجہ کی ہنگامی صورت حال کا اعلان۔ جنگلوں سے شروع ہونے والی آگ کو اب تک نہیں بجھایا جا سکا۔
  • ترکی کا پرچم 28 اگست - ملحدین کی کوششوں کے باوجود عبد اللہ گل ترکی کے گیارہوں صدر منتخب ہو گئے۔

ستمبر

[ترمیم]
  • پاکستان کا پرچم 10 ستمبر - پاکستان کے سابقہ وزیرِ اعظم نواز شریف وطن واپس لوٹے تو انھیں عدالتی احکام کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ہوائی اڈا سے ہی سعودی عرب بھیج دیا گیا۔ پاکستان کے داخلی معاملات میں سعودی عرب کی کھلی مداخلت دیکھی گئی۔
  • 11 ستمبر - جزوی سورج گرہن
  • جاپان کا پرچم 12 ستمبر - جاپان کے وزیر اعظم نے استعفیٰ کا اعلان کر دیا جو انیس ستمبر سے نافذ العمل ہوگا
  • روس کا پرچم 12 ستمبر - روسی وزیر اعظم میخائیل فرادکوو اور ان کی تمام کیبینیٹ مستعفی ہو گئی۔
  • متحدہ عرب امارات کا پرچم 13 ستمبر - برج دوبئی کو دنیا کی اونچی ترین عمارت کا درجہ حاصل ہو گیا

اکتوبر

[ترمیم]
  • پاکستان کا پرچم یکم اکتوبر - قانون کی رو سے پاکستان میں انتخابات کے مہینے کی ابتدا۔ انتخابات کا امکان اب 2008ء میں ہے۔
  • پاکستان کا پرچم 6 اکتوبر - پاکستان میں صدارتی انتخابات کا انعقاد۔ نتائج کا اعلان ایک متعلقہ عدالتی فیصلہ کے بعد کیا جائے گا۔
  • پاکستان کا پرچم 18 اکتوبر - پاکستان کی سابقہ وزیر اعظم بینظیر بھٹو آٹھ سال کی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس لوٹ آئیں۔ کراچی میں لاکھوں افراد نے استقبال کیا۔ استقبالی جلوس میں خود کش حملوں سے 136 افراد ہلاک ہو گئے۔ حملہ ممکنہ طور پر بینظیر بھٹو پر کیا گیا۔
  • ارجنٹائن کا پرچم 27 اکتوبر - ارجنٹائن میں عام انتخابات

نومبر

[ترمیم]
  • پاکستان کا پرچم 3 نومبر - پاکستان کے آمر جنرل پرویز مشرف نے عدلیہ پر شب خون مارتے ہوئے پورے ملک میں ہنگامی حالت ( ایمرجنسی) نافذ کر دی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو فارغ کر دیا گیا۔
  • پاکستان کا پرچم 3 نومبر - پاکستان میں نیا پریس آرڈیننس۔ ٹی وی نشریات جام کر دی گئیں۔ اخبارات اور ٹیلیوژن پر مختلف قسم کی نئی پابندیاں۔
  • پاکستان کا پرچم 4 نومبر - پاکستان میں پانچ سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شدگان کی اکثریت وکلا اور سیاست دانوں پر مشتمل ہے۔ ججوں کی اکثریت کا نئے احکام کے تحت حلف اٹھانے سے انکار
  • پاکستان کا پرچم 5 نومبر - پاکستان میں درجنوں مزید وکلا گرفتار کر لیے گئے۔ بے شمار وکلا کی احتجاج کے دوران پٹائی کی گئی۔ نئے احکام کے مطابق حلف نہ لینے والے ججوں کے گھروں پر تالے لگائے گئے۔
  • پاکستان کا پرچم 29 نومبر - صدر پرویز مشرف نے پاکستان فوج کی کمان اشفاق کیانی کے ہاتھ میں دے دی۔
  • پاکستان کا پرچم 30 نومبر - پرویز مشرف نے سویلین صدر کی حثیت سے حلف اٹھا لیا۔

دسمبر

[ترمیم]


پیرامیٹر 1=سال درکار ہے!

pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy