حفاظت کے لیے ہمارا عزم
ہم چاہتے ہیں کہ آپ آزادانہ طور پر سفر کریں، اپنے وقت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور ان لوگوں اور جگہوں سے منسلک رہیں جو آپ کے لیے سب سے زیادہ اہم ہیں۔ اسی لیے ہم، نئے معیارات کی تشکیل سے لے کر حادثات کو کم کرنے والی ٹیکنالوجی کی تیاری تک، حفاظت کے لیے پُرعزم ہیں۔
حفاظت کس طرح آپ کے تجربے میں شامل کی گئی ہے
ایپ میں حفاظتی خصوصیات
ایمرجنسی تعاون کے لیے ایک بٹن ٹیپ کریں۔ اپنے عزیزوں سے ٹرپ کی تفصیلات شیئر کریں۔ ہماری ٹیکنالوجی ذہنی سکون کو آپ کی انگلی کے اشارے پر رکھتی ہے۔
ایک جامع کمیونٹی
لاکھوں مسافر اور ڈرائیورز کمیونٹی گائیڈلائنز کے ایک مجموعہ پر عمل کرتے ہیں اور درست کام کر نے کے لیے ایک دوسرے کو جوابدہ ٹھہراتے ہیں۔
ہر موڑ پر سپورٹ
ایک خصوصی تربیت یافتہ ٹیم 24/7 دستیاب ہے۔ ان سے ایپ میں رابطہ کریں، چاہے دن ہو یا رات، کسی بھی سوال یا حفاظت سے متعلق خدشات کے لیے۔
سب کے لیے سفر مزید محفوظ بنانا
ڈرائیور کی حفاظت
24/7 دستیاب سپورٹ اور ہنگامی معاونت پر انحصار کریں۔ اپنے پیاروں کے ساتھ ٹرپ شیئر کریں۔ ہماری توجہ آپ کی حفاظت پر ہے تاکہ آپ دستیاب موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
مسافر کی حفاظت
روزانہ سفر کی لاکھوں درخواستیں کی جاتی ہیں۔ ہر مسافر کے پاس ایپ میں موجود حفاظتی خصوصیات تک رسائی ہے۔ اور ہر سفر کے لیے ایک سپورٹ ٹیم ہے، اگر آپ کو ان کی ضرورت ہو۔
‘ہر دن، ہماری ٹیکنالوجی دنیا بھر کے شہروں میں لاکھوں لوگوں کو کار میں ایک ساتھ بٹھاتی ہے۔ لوگوں کو محفوظ رکھنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، جسے ہم ہلکے میں نہیں لیتے ہیں۔’
Dara Khosrowshahi, Uber CEO
بہتری لانے کے لیے شراکت کرنا
حفاظت کا ہمارا عہد آپ کے سفر تک ہی محدود نہیں۔ عوامی حکام برائے حفاظت سے لے کر تشدد کے خلاف کام کرنے والی تنظیموں تک، ہم نے صف اول کے ماہرین کے ساتھ مل کر ٹیم بنائی ہے، تاکہ سڑکوں اور شہروں کو سب کے لیے مزید محفوظ بنایا جا سکے۔
کچھ مخصوص تقاضے اور خصوصیات خطے کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں اور غیر دستیاب ہو سکتی ہیں۔