Content-Length: 109060 | pFad | https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A7%DB%8C%D9%86%D8%AC%D9%84_%D8%A2%D8%A8%D8%B4%D8%A7%D8%B1

اینجل آبشار - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

اینجل آبشار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اینجل آبشار

اینجل آبشار دنیا کی سب سے بلند آبشار ہے جو مشہور عالم نیاگرا آبشار سے تقریباً 20 گنا بلند ہے۔ یہ وینیزویلا میں واقع ہے اور 979 میٹر (3212 فٹ) بلند ہے۔ یہ دریائے چورون پر واقع ہے۔ 20 ویں صدی کے اوائل میں ارنسٹو سانچیز لا کروز کی جانب سے دیکھے جانے کے باوجود مغربی دنیا 1935ء تک اس آبشار سے ناواقف رہی جب امریکی ہوا باز جیمز کرافورڈ اینجل نے پرواز کے دوران اسے پہلی مرتبہ دیکھا۔ 1936ء میں وہ اس علاقے میں واپس آئے اور آبشار کے اوپر اپنا جہاز اتارا۔ آبشار کا نام انہی سے موسوم ہو کر "اینجل آبشار" کہلاتا ہے۔ اس آبشار کی اونچائی 1949ء میں نیشنل جیوگرافک سوسائٹی سے ناپی۔ یہ آبشار وینیزویلا کے سیاحتی مقامات میں سب سے زیادہ مقبولیت رکھتی ہے۔ کیونکہ یہ آبشار ایک جنگل میں واقع ہے اس لیے یہاں جانا اتنا آسان نہیں اور سیاح دار الحکومت کاراکاس سے بذریعہ ہوائی جہاز یہاں پہنچتے ہیں۔

نگار خانہ

[ترمیم]








ApplySandwichStrip

pFad - (p)hone/(F)rame/(a)nonymizer/(d)eclutterfier!      Saves Data!


--- a PPN by Garber Painting Akron. With Image Size Reduction included!

Fetched URL: https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A7%DB%8C%D9%86%D8%AC%D9%84_%D8%A2%D8%A8%D8%B4%D8%A7%D8%B1

Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy