مندرجات کا رخ کریں

نیلو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 13:42، 17 جنوری 2024ء از UrduBot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (خودکار: درستی املا ← انھیں, انھوں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
نیلو
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (اردو میں: سنتھیا الیگزینڈر فرنانڈس ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 30 جون 1940ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بھیرہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 30 جنوری 2021ء (81 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ایبٹ آباد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند (1940–1947)
پاکستان (1947–2021)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
شریک حیات ریاض شاہد   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد شان   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  پنجابی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نیلو بیگم (پیدائش :سنتھیا الیگزینڈر فرنانڈس (Cynthia Alexander Fernandes)؛ 30 جون 1940ء - 30 جنوری 2021ء) پاکستانی فلمی اداکارہ تھیں جن کا تعلق پاکستان کے لاہور سے تھا۔ نیلو ایک کیتھلوک مسیحی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں تاہم معروف فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر ریاض شاہد سے شادی کے وقت انھوں نے اسلام قبول کر لیا اور عابدہ ریاض کا نام اختیار کیا۔ آپ فلم اداکار شان شاہد کی والدہ تھیں۔[2][3]

1965ء میں ایران کے شہنشاہ محمد رضا شاہ پہلوی پاکستان کے دورے پر آئے اور گورنر مغربی پاکستان نواب آف کالا باغ ملک امیر محمد خان کے مہمان بنے۔ اس زمانے میں اداکارہ نیلو فلم انڈسٹری کی خوبرو اور نامور فنکارہ تھیں۔ نواب آف کالا باغ کا حکم تھا کہ ایک شہنشاہ کے دل کو لبھانے کے لیے اداکارہ نیلو اپنے رقص کا مظاہرہ کرے تاکہ بادشاہ سلامت خوش ہوکر کچھ عنایات کر جائے۔ نیلو ایک فنکارہ ضرور تھی وہ فلم کے سیٹ پر اداکاری کرتی تھی مگر کسی حکمران کے لیے شمع محفل بن کر رقص کرنا اس کی عزت نفس کے برعکس تھا۔ نیلو نے رقص کرنے سے انکار کر دیا۔ نواب آف کالا باغ نے غنڈوں اور پولیس سے اٹھوا کر جبرا" رقص کروانا چاھا مگر اس نے جان کی پروا کیے بغیر خواب آور گولیاں کھا کر اپنی حالت غیر کر لی اور رقص نہ کیا۔ اہل کاروں نے نیلو پر تشدد بھی کیا۔ نیلو کو بے ہوشی کے عالم میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کئی دن کی محنت کے بعد اس کی جان بچا لی۔ عوامی شاعر حبیب جالب نے نیلو کی جرأت اور عزتِ نفس کو خراج تحسین پیش کیا. انھوں نے اس دور میں اپنی معرکہ آرا شہرہ آفاق نظم ’نیلو' رقم کی۔

تو کہ ناواقفِ آدابِ شہنشاہی تھی

رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے
تجھ کو انکار کی جرأت جو ہوئی تو کیوں کر
سایۂ شاہ میں اس طرح جیا جاتاہے
اہل ثروت کی یہ تجویز ہے سرکش لڑکی
تجھ کو دربار میں کوڑوں سے نچایا جائے
ناچتے ناچتے ہوجائے جو پائل خاموش
پھر نہ تازیست تجھے ہوش میں لایا جائے
لوگ اس منظر جانکاہ کو جب دیکھیں گے
اور بڑھ جائے گا کچھ سطوت شاہی کا جلال
تیرے انجام سے ہر شخص کو عبرت ہوگی
سراٹھانے کا رعایا کو نہ آئے گا خیال
طبع شاہانہ پہ جو لوگ گراں ہوتے ہیں
ہاں انھیں زہر بھرا جام دیا جاتا ہے
تو کہ ناواقف آداب شہنشاہی تھی
رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے

اس نظم کو بعد ازاں معمولی تبدیلیوں کے ساتھ فلم 'زرقا' میں نیلو ہی پر فلم بند کیا گیا، جسے 1969ء میں مشہور فلم ساز، ہدایتکار اور کہانی نویس ریاض شاہد نے ریلیز کیا. تبدیلی کے بعد فلمی گانے کا متن یہ تھا:

یا زرقا، لا تمنعي نفسك عن الرقص

تُو کہ ناواقفِ آدابِ غلامی ہے ابھی

رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے
رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے
تُو کہ ناواقفِ آدابِ غلامی ہے ابھی
رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے

آج قاتل کی یہ مرضی ہے کہ سرکش لڑکی
سرِ مقتل تجھے کوڑوں سے نچایا جائے
موت کا رقص زمانے کو دکھایا جائے

اس طرح ظلم کو نذرانہ دیا جاتا ہے (اللہ!)

رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے
رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے
تُو کہ ناواقفِ آدابِ غلامی ہے ابھی

دیکھ، فریاد نہ کر، سر نہ جھکا، پاؤں اٹھا،
پاؤں اٹھا
کل کو جو لوگ کریں گے تُو ابھی سے کر جا
ناچتے ناچتے
ناچتے ناچتے آزادی کی خاطر مر جا

منزلِ عشق میں مر مر کے جیا جاتا ہے (اللہ!)

رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے
رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے
تُو کہ ناواقفِ آدابِ غلامی ہے ابھی

اس فلمی نعمے کی موسیقی وجاہت عطرے نے ترتیب دی، اس میں آواز کا جادو مہدی حسن نے جگایا اور یہ نیلو اور اعجاز درانی پر فلمایا گیا.

کیرئیر

[ترمیم]

16 برس کی عمر میں انھوں نے لاہور میں فلمائی گئی ہالی ووڈ فلم ’بھوانی جنکشن‘ سے فنی زندگی کا آغاز کیا۔ نیلو کی مقبولیت 1960ء میں عروج پر تھی. انھوں نے دوشیزہ، عذرا، زرقا، بنجارن، بیٹی، ڈاچی، جی دار، شیر دی بچی اور ناگن سمیت متعدد یادگار فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Veteran Pakistani actress Neelo passes away
  2. Profile of actress Neelo on cineplot.com website آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cineplot.com (Error: unknown archive URL) Retrieved 18 جولائی 2018
  3. "Veteran actress Neelo Begum dies of cancer"۔ Pakistan Today (بزبان انگریزی)۔ 2021-01-30۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2021 
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy