بک مارک (ڈیجیٹل)
Appearance
ورلڈ وائڈ ویب کے تناظر میں، بُک مارک (انگریزی: Bookmark) کا مطلب یو آر ایل کو اس طرح محفوظ کرنا ہے کہ اسے دوبارہ استعمال کیا جا سکے اور اسے یاد رکھنے کی بھی ضرورت نہ ہو تمام جدید ویب براؤزروں میں بک مارک کی خصوصیات شامل ہیں۔مختلف براؤزر اسے مختلف نام دیتے ہیں جیسے انٹرنیٹ ایکسپلورر اور مائیکروسافٹ ایج میں فیورٹز (Favorites) یا انٹرنیٹ شارکٹز (Internet shortcuts) کہا جاتا ہے۔ بُک مارکس تک عام طور پر صارف کے ویب براؤزر میں ایک مینو کے ذریعے رسائی حاصل کی جاتی ہے اور فولڈرز کو عام طور پر تنظیم کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر براؤزرز میں بُک مارکنگ کے طریقوں کے علاوہ، بہت سی بیرونی ایپلیکیشنز بُک مارکس مینجمنٹ کی پیشکش کرتی ہیں۔ [1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین (20 اگست 2023)۔ "انگریزی ویکیپیڈیا صارفین"۔ انگریزی ویکیپیڈیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 ستمبر 2023ء