مندرجات کا رخ کریں

کلیشے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

كليشے (انگریزی: clichè، فرسودہ جملے) انگریزی زبان کا ایک لفظ ہے جس سے مراد ایسے جملے، خیال یا فنی عناصر ہیں جو بکثرت استعمال ہونے کی بنا پر اپنے اصل معنی سے دور ہو جائیں یا کثرت استعمال سے فرسودہ سمجھے جانے لگیں اور اپنی کشش کھو بیٹھیں۔ عموماً ایسے فرسودہ جملے ابتدا میں انتہائی بامعنی، جدید یا نازک سمجھے جاتے ہیں۔

مثلاً کسی عاشق کا اپنی معشوقہ سے یہ کہنا کہ "میں تمھارے لیے آسمان سے ستارے توڑ لاؤں گا" کسی زمانے میں انتہائی بامعنی اور حساس جملہ ہوگا لیکن اب ایک فرسودہ جملہ بن چکا ہے۔ اسی طرح بھارتی سیاست میں مستعمل "ہمارا مقصد غریبوں کی مدد کرنا ہے" ایک فرسودہ نعرہ بن چکا ہے۔ ادب و تحریر میں نوآموز یا متوسط مہارت کے حامل افراد ایسے جملوں کا بکثرت استعمال کرتے ہیں البتہ کہنہ مشق اور اساتذہ کی تحریریں عموماً ان سے پاک ہوتی ہیں۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ ایسے جملے ہمیشہ جھوٹ ہوں، یہ سچائی اور خلوص پر بھی مبنی ہو سکتے ہیں۔ لیکن سامعین یا قارئین کے لیے ایسے فرسودہ جملوں میں کوئی کشش نہیں رہتی۔

اشتقاق

[ترمیم]

انگریزی کا یہ لفظ فرانسیسی زبان سے ماخوذ ہے۔ لیکن ایک رائے یہ بھی ہے کہ کسی زبان ميں اس لفظ کی اصل نہیں ہے۔ جب چھاپا خانے میں کاغذ پر طباعت کی ابتدا ہوئی تو ڈھل تختی پر لوہے کے حروف سے ایک ایک حرف کو جوڑ کر جملہ بنائے جاتے اور بعد ازاں ہزاروں صفحات چھاپے جاتے تھے۔ لوہے کے حروف سے جملوں کو بنانے میں "كلیشے" کے مشابہ آواز نکلتی تھی۔ اس وجہ سے دنیائے علم و فن میں اس لفظ کا اطلاق ایسے جملوں اور عناصر پر کیا جانے لگا جو بکثرت مستعمل ہوں اور فرسودہ ہو جائیں۔[1]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. The Economy of Ulysses: Making Both Ends MeetIrish Studies, Mark Osteen, pp. 362, Syracuse University Press, 1995, ISBN 978-0-8156-2661-9, ... Originally a printing term like its semantic kin stereotype, cliche was an onomatopoeic word coined to mimic the sound of a new style of mechanical printing that used a solid plate or type-metal cast taken from a form, rather than the form itself ...
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy