مندرجات کا رخ کریں

جو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جَو کے تیار خوشے
جَو ، اوٹ اور ان سے تیار کردہ مصنوعات

جَو گندم کی طرح کی ایک زرعی جنس ہے لیکن جو اور گندم میں فرق ہے۔ یہ فصل پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر کاشت کی جاتی ہے اور انسانوں اور جانوروں کی خوراک کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ یہ ابتدائی انسانوں کے ذریعہ کاشت کیے جانے والے پہلے اناج میں سے ایک ہے اور بہت سے جغرافیائی علاقوں میں مختلف قسم کے موسموں میں کاشت کیا جا سکتا ہے۔ جدید تحقیق کی بنیاد پر تیار کی جانے والی اکثر غذاؤں میں جو کا استعمال ہوتا ہے۔ مغربی ممالک میں بیئر کی کشید کے لیے بھی جو کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ مکئی، چاول اور گندم کے بعد یہ دنیا میں سب سے زیادہ پیدا ہونے والا اناج ہے۔ 2022 میں دنیا بھر میں 24 لاکھ ایکڑ پر جو کی کاشت کی گئی جس سے 147 ملین میٹرک ٹن پیداوار حاصل ہوئی۔

پیداوار

[ترمیم]
چوٹی کے پیداواری ممالک - ملین میٹرک ٹن میں[1]
درجہ ملک 2011 2012 2013
01  روس 16.9 14.0 15.4
02  جرمنی 8.7 10.4 10.3
03  فرانس 8.8 11.3 10.3
04  کینیڈا 7.8 8.0 10.2
05  ہسپانیہ 8.3 6.0 10.1
06  ترکیہ 7.6 7.1 7.9
07  یوکرین 9.1 6.9 7.6
08  آسٹریلیا 8.0 8.2 7.5
09  مملکت متحدہ 5.5 5.5 7.1
10  ارجنٹائن 4.1 5.2 4.7
عالمی مجموعہ 134.3 133.5 144.8

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "FAOSTAT"۔ 2012-06-19 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-05-13
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy