پڑھنے کی اہلیت میں کمی
پڑھنے کی اہلیت میں کمی (ڈسلیکسیا) | |
---|---|
دیگر نام | پڑھنے میں مشکل کا عارضہ، لفظ کوری |
اوپن ڈلیکسیاکے لئے لکھائی/خط کی ایک مثال جو ڈسلیکسیا کی وجہ سے پڑھنے میں مشکلات کو دور کرنے میں مددگارہوتی ہے [1] | |
تخصص | علم العصبیات, علم الاطفال |
علامات | پڑھنے میں دشواری[2] |
عمومی ہدف | اسکول جانے کی عمر[3] |
سبب | جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل[3] |
قابل تشویش | خاندانی تاریخ, توجہ کی کمی کی بیش فعالیت کی خرابی[4] |
تشخیصی طریقہ | سلسلہ وار یاد رکھنے کی صلاحیت, ہجے, بصارت اور پڑھنے کا امتحان[5] |
تفریقی تشخیص | سماعت یا بینائی,میں مسائل ناکافی/تدریس[3] |
معالجی تدابیر | تدریسی طریقوں کو موزوں بنانا [2] |
تعدد | 3–7فی صد[3][6] |
ڈسلیکسیا ، جسے پڑھنے کی خرابی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، عام ذہانت کے باوجود پڑھنے میں دشواری اس کی خصوصیت ہے ۔ [2] [7] مختلف لوگ مختلف درجے پر متاثر ہوتے ہیں۔ [4] مسائل میں الفاظ کے ہجے کرنے میں مشکلات، جلدی سے پڑھنا، الفاظ لکھنے، بلند آواز میں پڑھنا، الفاظ کو بلند آواز سے پڑھتے وقت الفاظ کا تلفظ کرنا ، اسے ذہن میں دوہرانا ,میں اور جو پڑھا جاتا ہے اسے سمجھنے میں مشکلات کا سامنا شامل ہو سکتے ہیں۔ [4] [8] اکثر ان مشکلات کا پتہ سب سے پہلے اسکول میں چلتا ہے۔ [3] جب کوئی پڑھنے والا اپنی پڑھنے کی صلاحیت کھو دیتا ہے، تو اسے "ایلیکسیا" کہا جاتا ہے۔ [4] مشکلات غیر ارادی ہیں،اس عارضے میں مبتلا افراد میں سیکھنے کی خواہش معمول کی مطابق ہوتی ہے۔ [4] ڈسلیکسیا کے شکار افراد میں توجہ کی کمی،بیش فعالی کی خرابی (ADHD)، زبان سیکھنے کی خرابی اور نمبروں کی شناخت کی مشکلات، کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔ [3] [9] [10]
خیال کیا جاتا ہے کہ ڈسلیکسیا جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل کے باہمی تعامل کی وجہ سے ہوتا ہے۔ کچھ معاملات خاندانوں میں موروثی طور پر چلتے ہیں۔ [4] جو ڈسلیکسیا دماغی تکلیف دہ چوٹ ، فالج یا یا داشت کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے اسے "حاصل شدہ ڈسلیکسیا" کہا جاتا ہے۔ [2] ڈسلیکسیابنیادی طور پر دماغ کی زبان کو سمجھنے کے عمل کے مسائل ہیں۔ [4] ڈسلیکسیا کی تشخیص یادداشت، بصارت، ہجے اور پڑھنے کی مہارتوں کے ٹیسٹوں کی ایک سیریز کے ذریعے کی جاتی ہے۔ [5] ڈسلیکسیا اس پڑھنے میں دشواریوں سے الگ ہے جو سماعت یا بصارت کے مسائل یا ناکافی تعلیم یا سیکھنے کے مواقع کی وجہ سے ہوتی ہے۔ [3]
علاج میں کسی فرد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تدریسی طریقوں کو موزوں کرنا شامل ہے۔ [2] بنیادی مسئلہ کا علاج نہ کرنے کے باوجود ، یہ علامات کے درجہ یا اثر کو کم کر سکتا ہے۔ [11] بصارت کو بنیاد بنانے والے علاج موثر نہیں ہیں۔ [12] ڈسلیکسیا سیکھنے کی سب سے عام معذوری ہے اور دنیا کے تمام علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ [13] یہ 3–7فیصد آبادی کو متاثر کرتا ہے، [6] تاہم، عام آبادی کے 20فیصد میں کچھ حد تک علامات ہو سکتی ہیں۔ [14] جب کہ ڈیسلیکسیا کی تشخیص اکثر مردوں میں ہوتی ہے، [3] یہ تجویز کیا گیا ہے کہ یہ مردوں اور عورتوں کو یکساں طور پر متاثر کرتا ہے۔ [13] کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ڈیسلیکسیا کو سیکھنے کے ایک مختلف طریقے کے طور پر بہترین سمجھا جانا چاہیے، اس کے فوائد اور نقصانات دونوں ہیں۔ [15] [16]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Renske de Leeuw (December 2010)۔ "Special Font For Dyslexia?" (PDF) (بزبان انگریزی and الهولندية)۔ University of Twente: 32۔ 01 نومبر 2011 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ
- ^ ا ب پ ت ٹ "Dyslexia Information Page"۔ National Institute of Neurological Disorders and Stroke۔ 2 November 2018۔ 04 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2020
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ Robin L. Peterson، Bruce F. Pennington (May 2012)۔ "Developmental dyslexia"۔ Lancet۔ 379 (9830): 1997–2007۔ PMC 3465717۔ PMID 22513218۔ doi:10.1016/S0140-6736(12)60198-6
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج "What are reading disorders?"۔ National Institutes of Health۔ 1 December 2016۔ 09 جولائی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2020
- ^ ا ب "How are reading disorders diagnosed?"۔ National Institutes of Health۔ 02 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2015
- ^ ا ب J. J. Sandra Kooij (2013)۔ Adult ADHD diagnostic assessment and treatment (3rd ایڈیشن)۔ London: Springer۔ صفحہ: 83۔ ISBN 9781447141389۔ 30 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ ^ Jump up to:a b c d e "Dyslexia Information Page"National Institute of Neurological Disorders and StrokeArchived. Retrieved 15 July 2020
- ↑ "What are the symptoms of reading disorders?"۔ National Institutes of Health۔ 1 December 2016۔ 09 جولائی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2020
- ↑ ^ Jump up to:a b Adult ADHD diagnostic assessment and treatmentISBN9781447141389Archived
- ↑ ^ "Perspectives on dyslexia "doi10.1093/pch/11.9.581PMC2528651PMID19030329
- ↑ "What are common treatments for reading disorders?"۔ National Institutes of Health۔ 02 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2015
- ↑ PMC4938414PMID27392128^ "CATALISE: A Multinational and Multidisciplinary Delphi Consensus Study. Identifying Language Impairments in Children"Bibcodedoi10.1371/journal.pone.0158753
- ^ ا ب Umphred, Darcy Ann، Lazaro, Rolando T.، Roller, Margaret، Burton, Gordon (2013)۔ Neurological Rehabilitation۔ Elsevier Health Sciences۔ صفحہ: 383۔ ISBN 978-0-323-26649-9۔ 09 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ "How many people are affected by/at risk for reading disorders?"۔ National Institutes of Health۔ 02 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2015
- ↑ ^ "How many people are affected by/at risk for reading disorders?"Archived. Retrieved 15 March 2015
- ↑ Schneps Mathew (August 2014)۔ "The Advantages of Dyslexia"۔ ScientificAmerican.com۔ Scientific American۔ 04 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اگست 2016