مندرجات کا رخ کریں

راکھ کا بدھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
راکھ کا بدھ
ایک عبادت گزار کے ماتھے پر لگی صلیب کی شکل کی راکھ
منانے والےکئی مغربی مسیحی
قسمعالم مسیحیت
رسوماتماس مقدس، کلیسیائی خدمت گزاری، ربانی خدمت گزاری، عبادت الٰہی
ماتھے پر راکھ لگانا
تاریخایسٹر سے پہلے ساتویں ہفتے میں بدھ کے روز
2024ء  تاریخفروری 14
2025ء  تاریخمارچ 5
2026 تاریخفروری 18
2027 تاریخفروری 10
تکرارسالانہ
منسلکیوم استغفار/مارڈی گرا
کارنیوال
لینٹ
ایسٹر

راکھ کا بدھ (انگریزی: Ash Wednesday) مغربی مسیحیت میں لینٹ کا پہلا دن ہوتا ہے۔ اسے راکھ کا اتوار اس لیے کہا جاتا ہے کہ کیونکہ قدیم کلیسیا میں دستور تھا اور یہ دستور رومی کلیسیا میں بھی قائم ہے کہ اس دن وہ راکھ جس پر برکت دی جاچکی ہوتی، عبادت کرنے والوں کے ماتھے پر لگاتے تھے۔ یہ راکھ کھجور کی ان ڈالیوں کو جلا کر حاصل کی جاتی تھی جو کھجور کے اتوار کو عبادت کرنے والے جلوس کی شکل میں گرجا گھر میں لائے تھے۔

ساتویں صدی عیسوی میں اس دن کو روزوں (لینٹ) کا پہلا دن مقرر کیا گیا اور راکھ ملنے کی رسم آٹھویں صدی عیسوی میں شروع ہوئی۔ پروٹسٹنٹ کلیسیا کے مصلحینِ دین نے اسے سولہویں صدی میں بدعت قرار دے کر بند کر دیا۔

خاک اور راکھ ملنے کی رسم کا مطلب پرانے عہد نامے کے حوالوں سے ظاہر ہوتا ہے[1][2][3] جہاں یہ غم اور توبہ کا علامتی نشان ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. 2 سموئیل باب 13 آیت 29ّ
  2. ایوب باب 2 آیت 8
  3. یرمیاہ باب 6 آیت 26
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy