یو این امریکہ تعاون بین الاقوامی تعلقات کی اساس، گوتیرش
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو انتخاب جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
Content-Length: 150279 | pFad | http://news.un.org/ur/news/region/americas
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو انتخاب جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت کے ساتھ امریکہ کی جانب سے کیوبا پر عائد اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ 187 ممالک نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ امریکہ اور اسرائیل نے اس کی مخالفت کی اور مالدووا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ ہیٹی میں نظم و نسق کے خاتمے اور بڑے پیمانے پر انسانی بحران کے باعث سات لاکھ سے زیادہ لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے جن مں نصف تعداد بچوں کی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہیٹی میں کثیرملکی سکیورٹی سپورٹ مشن (ایم ایس ایس) کی مزید 12 ماہ کے لیے تعیناتی کی متفقہ منظوری دے دی ہے۔ کینیا کی قیادت میں یہ مشن ملکی پولیس کو امن و امان برقرار رکھنے میں معاونت فراہم کرے گا۔
انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے امریکہ سے کہا ہےکہ وہ کیوبا کو دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے خارج کرے اور اس پر عائد پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے جن کے سبب اسے طویل عرصہ سے معاشی و انسانی مسائل کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے امدادی حکام نےکہا ہے کہ ہیٹی میں مسلح جتھوں کے تشدد نے لوگوں کی زندگیاں تہ و بالا کر دی ہیں اور ملک کو درپیش کثیر پہلو انسانی بحران عالمی برادری کی فوری توجہ کا تقاضا کرتا ہے۔
تعلیم کے حق پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار فریدہ شہید نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں طلبہ کے حالیہ احتجاج کو پرتشدد انداز میں کچلنے سے تعلیمی اداروں میں عقلی آزادی اور جمہوری اصولوں پر قدغن کی نشاندہی ہوتی ہے۔
پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے براعظم ہائے امریکہ میں مہاجرت اور نقل مکانی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے امریکی عدالت کی جانب سے ہالی وڈ کے فلم پروڈیوسر ہاروے وائنسٹین کو جنسی زیادتی کے الزامات میں دی گئی سزائیں ختم کرنے پر کہا ہےکہ یہ فیصلہ جنسی تشدد کی متاثرہ خواتین کے لیے پریشان کن ہے۔
انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹی میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی سنگین پامالیاں ہو رہی ہیں اور ملک میں مسلح جتھے بلاروک و ٹوک ایسے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔
Fetched URL: http://news.un.org/ur/news/region/americas
Alternative Proxies: