Content-Length: 153047 | pFad | http://news.un.org/ur/news/region/global

عالمی | یو این خبرنامہ
انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

عالمی

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے عدم مساوات کو تقویت ملنے کے خطرے کا سدباب کرنا ضروری ہے۔
© Unsplash/Igor Omilaev

الگورتھم کی بجائے انسانیت اور مساوات مصنوعی ذہانت کا محور ہو، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت میں ترقی کی رفتار اسے سنبھالنے کے لیے دنیا کی صلاحیت سے کہیں آگے ہے جس کے باعث جوابدہی، مساوات، تحفظ، سلامتی اور فیصلہ سازی میں انسانی کردار سے متعلق بنیادی سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔

بحیرہ روم کے راستے مشرقی افریقہ سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے پریشان حال مہاجرین کو اٹلی کی بحری فوج گہرے پانیوں میں مدد فراہم کر رہی ہے۔
© UNICEF/Gideon Mendel

مہاجروں کا عالمی دن: تارکین وطن کے خلاف نفرت سماجی تقسیم کا سبب، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ جنگوں، موسمیاتی آفات اور معاشی دباؤ کے باعث نقل مکانی کرنے والے لوگ مہاجرت کے راستوں پر المناک طور سے موت کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ غلط اور گمراہ کن اطلاعات ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔

تاحال کوئی ایسا علاج دریافت نہیں ہوا جس سے ہرپیز کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔
© Unsplash/Roberto Sorin

جنسی عمل سے عموماً لگنے والی بیماری ’ہرپیز‘ کے دنیا میں 84 کروڑ مریض

15 سے 49 سال کی عمر کے 84 کروڑ افراد ہرپیز یا شدید کھجلی اور چھالوں کی بیماری کا شکار ہیں جو دنیا بھر میں اس عمر کے لوگوں کی 20 فیصد آبادی ہے۔ ہر سیکنڈ میں کم از کم ایک فرد اس مرض میں مبتلا ہو رہا ہے اور عالمی معیشت کو اس سے سالانہ 35 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

رواں سال دنیا بھر میں 76 افراد برڈ فلو کی ایچ 5 قِسم سے متاثر ہوئے جن کی بڑی تعداد محنت کش طبقے سے تعلق رکھتی ہے۔
©FAO/Mohamed Moussa

برڈ فلو سے 30 کروڑ پرندے ہلاک، ممالیہ جانور بھی متاثر ہونے لگے

دنیا بھر میں برڈ فلو کے باعث 30 کروڑ سے زیادہ پرندے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے طبی حکام نے بتایا ہے کہ اب یہ بیماری پرندوں کی چند اقسام تک ہی محدود نہیں بلکہ بہت سی دیگر انواع بھی اس کا شکار ہونے لگی ہیں۔

فورم کے شرکاء مصنوعی ذہانت کی ضابطہ کاری اور غلط و گمراہ کن اطلاعات کے آن لائن پھیلاؤ جیسے مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا حل تلاش کریں گے۔
© UNICEF/Karel Prinsloo

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے منفی اثرات سے نمٹنے پر زور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پیش کردہ امکانات سے تمام انسانوں کو مساوی فائدہ پہنچانے کے لیے اس میدان میں مشترکہ طور پر ضروری ضابطے تشکیل دینا ہوں گے۔

بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں خواتین تشدد کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہیں (فائل فوٹو)۔
© UN Women/Magfuzur Rahman Shana

حقوق خواتین کی تنظیموں کو مالی وسائل فراہم کرنا ضروری، یو این ویمن

خواتین کے حقوق کی تنظیمیں صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے اور دنیا کو خواتین اور لڑکیوں کے لیے پرتشدد ماحول سے پاک اور مساوی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تاہم یہ مقصد انہیں مالی وسائل کی فراہمی کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا۔

تحفظ ماحول کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یونیپ نے سینیگال میں بنجر ہو جانے والی زمین کی بحالی کے لیے نصف دائروی کاشتکاری کا طریقہ کار استعمال کیا ہے جس میں بارش کے پانی سے آبپاشی کی جاتی ہے۔
©WFP/Evelyn Fey

بنجرپن پر کانفرنس بحالی زمین کے عزم کے ساتھ ریاض میں ختم

ارضی بنجر پن کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این سی سی ڈی) کے ریاستی فریقین کی کانفرنس (کاپ 16) سعودی عرب میں ختم ہو گئی ہے جس میں خشک سالی پر قابو پانے اور زمین کی بحالی کے لیے فوری اور جامع اقدامات کا عزم کیا گیا ہے۔

کینیا میں ایک دہشتگرد حملے کی رپورٹنگ میں مصروف صحافی (فائل فوٹو)۔
©UNESCO/ Enos Teche

رواں سال اب تک 68 صحافی فرائض کی انجام دہی میں ہلاک، یونیسکو

2023 کی طرح رواں سال بھی جنگ زدہ علاقوں میں صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے کارکنوں کو شدید خطرات کا سامنا رہا۔ امسال کم از کم 68 صحافی اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے ہلاک ہوئے اور ایسی 60 فیصد سے زیادہ اموات ایسے ممالک میں ہوئیں جہاں جنگیں جاری ہیں۔

کانگو کے ایک طبی مرکز میں خاتون ملیریا کی ویکسین لی رہی ہیں۔
UNICEF/UN0Gwenn Dubourthoumieu

صحت عامہ پر دنیا بھر میں حکومتی اخراجات میں کمی پر تشویش

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ رواں سال دنیا میں صحت عامہ پر سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی دیکھی گئی جس کے باعث تمام لوگوں کو طبی سہولیات تک یکساں رسائی سے متعلق پائیدار ترقی کے ہدف کا حصول خطرے میں ہے۔









ApplySandwichStrip

pFad - (p)hone/(F)rame/(a)nonymizer/(d)eclutterfier!      Saves Data!


--- a PPN by Garber Painting Akron. With Image Size Reduction included!

Fetched URL: http://news.un.org/ur/news/region/global

Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy