تباہ حال غزہ میں سولہ سالہ لڑکی کے شب و روز کی کہانی
غزہ میں 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینی بدترین حالات میں جی رہے ہیں جہاں موسمی شدت، بیماریوں، گندگی، خوراک کی شدید قلت اور متواتر بمباری نے ان کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
Content-Length: 150314 | pFad | http://news.un.org/ur/news/topic/women
غزہ میں 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینی بدترین حالات میں جی رہے ہیں جہاں موسمی شدت، بیماریوں، گندگی، خوراک کی شدید قلت اور متواتر بمباری نے ان کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
سوڈان میں خانہ جنگی کے تناظر میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف صنفی بنیاد پر تشدد غیرمعمولی حد تک بڑھ گیا ہے جہاں ایک سال میں تشدد سے تحفظ کی خدمات حاصل کرنے کی طلب میں 288 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
خواتین کے حقوق کی تنظیمیں صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے اور دنیا کو خواتین اور لڑکیوں کے لیے پرتشدد ماحول سے پاک اور مساوی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تاہم یہ مقصد انہیں مالی وسائل کی فراہمی کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا۔
انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے ایران میں متعارف کرائے جانے والے نئے قانون پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے تحت حجاب نہ اوڑھنے والی خواتین اور لڑکیوں کے لیے سزاؤں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ روزا اوتنبائیوا نے کہا ہے کہ ملک میں طالبان حکمرانوں کی جانب سے کڑے اسلامی قوانین اور افغانی ثقافت کے نفاذ سے خواتین اور لڑکیوں کو غیرمعمولی پابندیوں کا سامنا ہے۔
خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد دنیا میں سب سے زیادہ پھیلنے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے جو روزانہ کی بنیاد پر دنیا کے ہر کونے میں جاری ہے۔ یہ تشدد نہ صرف متاثرین کی جسمانی، ذہنی اور معاشی صحت پر تباہ کن اثرات مرتب کرتا ہے بلکہ ان کی سماجی زندگی میں مکمل اور مساوی شرکت کی راہ میں بھی ایک بڑی رکاوٹ بن جاتا ہے۔
افغانستان کے طبی تعلیمی اداروں میں خواتین کے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد ہونے کے فیصلے کو اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے خواتین اور لڑکیوں کے حقوق پر حملہ قرار دیا ہے۔
قیام امن اور سیاسی امور کے لیے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے کہا ہے کہ دنیا میں امن کو خطرات لاحق ہیں اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی گنجائش کم ہوتی جا رہی ہے، تاہم نوجوان خواتین ثابت کر رہی ہیں کہ بہتر دنیا بھی ممکن ہے۔
ایران میں ملک گیر عوامی مظاہروں پر کریک ڈاؤن کے متاثرین نے حکومت پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام عائد کرتے ہوئے ان واقعات پر انصاف اور احتساب یقینی بنانے کو کہا ہے۔
ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق دنیا میں تقریباً 73 کروڑ خواتین اپنے شوہر یا کسی اور مرد کے ہاتھوں جسمانی یا جنسی تشدد کا شکار بنائی جا چکی ہیں۔ یہ دنیا بھر میں 15 سال سے زیادہ عمر والی خواتین و لڑکیوں کا 30 فیصد حصہ ہے۔
Fetched URL: http://news.un.org/ur/news/topic/women
Alternative Proxies: