انٹرویو: غزہ کی ہولناک صورتحال میں قحط پھیلنے کا خطرہ، جوناتھن ڈومونٹ
غزہ کی پٹی میں ہولناک درجے کی تباہی پھیلی ہے جہاں شہریوں کو بنیادی ضروریات کی تکمیل کے لیے امداد کی اشد ضرورت ہے جبکہ علاقے میں بڑے پیمانے پر قحط پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔
Content-Length: 152976 | pFad | http://news.un.org/ur/interviews
غزہ کی پٹی میں ہولناک درجے کی تباہی پھیلی ہے جہاں شہریوں کو بنیادی ضروریات کی تکمیل کے لیے امداد کی اشد ضرورت ہے جبکہ علاقے میں بڑے پیمانے پر قحط پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینزلینڈ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کو ایک سال سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد ایسی صورتحال درپیش ہے جہاں سفارتی کوششیں ناکام ہیں اور اقوام متحدہ کو قیام امن کے کام میں کڑی مشکلات کا سامنا ہے۔
کیا مصنوعی ذہانت دنیا میں موجود ڈیجیٹل تقسیم کا خاتمہ کر سکتی ہے یا یہ مستقبل میں مزید تفریق کا سبب بننے جا رہی ہے؟ کیا مصنوعی ذہانت کے ذریعے بچوں کے رویوں سے متعلق ڈیٹا کو چھپ کر اکٹھا کرنے والی کمپنیوں کو روکا جا سکتا ہے؟ کیا یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں استاد اور شاگرد کے رشتے کو مکمل طور پر تبدیل کر دے گی؟ کیا مصنوعی ذہانت میں عیاں عالمی، طبقاتی، صنفی اور زبان کی تفریق کو اقوامِ متحدہ جیسے ادارے روک سکتے ہیں؟
ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی غیرجانبدار اطلاع کار مئی ساتو نے کہا ہے کہ ملک میں شہری آزادیاں سکڑ رہی ہیں جہاں انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کو قومی سلامتی کے نام پر ہدف بنایا جا رہا ہے۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار فرانچسکا البانیز نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لیے رکن ممالک کو اسرائیل کے ساتھ معاشی، سیاسی اور عسکری تعلقات ختم کرنا ہوں گے۔
عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے پاس اس وقت بہت بڑی تعداد میں مقدمات ہیں اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اس کا کام پہلے سے کہیں بڑھ گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ دنیا میں انسانی حقوق بحران کا شکار نہیں بلکہ ان پر عملدرآمد اور تمام لوگوں کے حقوق کا احترام یقینی بنانے کے لیے مضبوط سیاسی قیادت کا فقدان ہے۔
رواں سال دنیا میں دو ارب لوگ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں لیکن ضروری نہیں کہ منتخب حکومتیں ان کی رائے پر لازمی دھیان دیں گی۔ آمریتوں، جبر اور گمراہ کن اطلاعات کے ماحول میں اقوام متحدہ مشمولہ اور جوابدہ حکمرانی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
دوران جنگ جنسی تشدد ایک ایسا مسئلہ ہے جس کے خلاف کبھی بھرپور آواز نہیں اٹھائی گئی اور اب بھی یہ سنگین جرم بڑی حد تک نظرانداز ہو رہا ہے۔
جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل میریانو گروسی نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کو عام کیے بغیر کاربن کے اخراج پر قابو پانا ممکن نہیں، تاہم اس مقصد کے لیے حکومتوں کو اس توانائی سے وابستہ منفی تاثر کو دور کرنا ہو گا۔
Fetched URL: http://news.un.org/ur/interviews
Alternative Proxies: