Content-Length: 152042 | pFad | http://news.un.org/ur/news/topic/sdgs

پائیدار ترقی کے اہداف | یو این خبرنامہ
انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

پائیدار ترقی کے اہداف

فورم کے شرکاء مصنوعی ذہانت کی ضابطہ کاری اور غلط و گمراہ کن اطلاعات کے آن لائن پھیلاؤ جیسے مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا حل تلاش کریں گے۔
© UNICEF/Karel Prinsloo

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے منفی اثرات سے نمٹنے پر زور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پیش کردہ امکانات سے تمام انسانوں کو مساوی فائدہ پہنچانے کے لیے اس میدان میں مشترکہ طور پر ضروری ضابطے تشکیل دینا ہوں گے۔

تحفظ ماحول کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یونیپ نے سینیگال میں بنجر ہو جانے والی زمین کی بحالی کے لیے نصف دائروی کاشتکاری کا طریقہ کار استعمال کیا ہے جس میں بارش کے پانی سے آبپاشی کی جاتی ہے۔
©WFP/Evelyn Fey

بنجرپن پر کانفرنس بحالی زمین کے عزم کے ساتھ ریاض میں ختم

ارضی بنجر پن کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این سی سی ڈی) کے ریاستی فریقین کی کانفرنس (کاپ 16) سعودی عرب میں ختم ہو گئی ہے جس میں خشک سالی پر قابو پانے اور زمین کی بحالی کے لیے فوری اور جامع اقدامات کا عزم کیا گیا ہے۔

کانگو کے ایک طبی مرکز میں خاتون ملیریا کی ویکسین لی رہی ہیں۔
UNICEF/UN0Gwenn Dubourthoumieu

صحت عامہ پر دنیا بھر میں حکومتی اخراجات میں کمی پر تشویش

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ رواں سال دنیا میں صحت عامہ پر سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی دیکھی گئی جس کے باعث تمام لوگوں کو طبی سہولیات تک یکساں رسائی سے متعلق پائیدار ترقی کے ہدف کا حصول خطرے میں ہے۔

برازیل میں قدیمی مقامی لوگوں کے امور کی وزیر سونیا گواجاجارا کو پالیسی کی تشکیل میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
© UNEP/Camila Morales

تحفظ ماحول کے پانچ کارکن ’چیمپئنز آف ارتھ‘ اعزاز کے حقدار قرار

قدیمی مقامی لوگوں کے لیے برازیل کی پہلی وزیر، رومانیہ میں قدرتی ماحول کے بہادر محافظ اور چین کے ماحولیاتی سائنسدان سمیت پانچ افراد اور ایک اقدام رواں سال اقوام متحدہ کے سب سے بڑے ماحولیاتی اعزاز 'چیمپئنز آف ارتھ' کے حق دار قرار پائے ہیں۔

اشیا کی تجارت میں 2 فیصد ترقی ریکارڈ کی گئی تاہم یہ 2022 کے مقابلے میں کم ہے۔
UNCTAD/Jan Hoffmann

پھلتی پھولتی عالمی تجارت کو متوقع امریکی درآمدی محصولات سے خطرہ

رواں سال بین الاقوامی تجارت کا حجم ریکارڈ 33 ٹریلین ڈالر رہے گا جبکہ آئندہ برس تجارتی مخاصمت، ارضی سیاسی تناؤ اور تبدیل ہوتی پالیسیوں کے باعث دنیا کا ممکنہ معاشی منظرنامہ زیادہ بہتر دکھائی نہیں دیتا۔

ارجنٹائن میں تمباکو کے ایک کھیت میں کسان کام کر رہے ہیں۔
© ILO/Gastón Chedufau

دنیا بھر میں زمینی انحطاط سے 23 ٹریلین ڈالر نقصان کا خطرہ

اقوام متحدہ نے نجی شعبے پر زور دیا ہے کہ وہ کاروباری اور مالیاتی حکمت عملی میں پائیدار ارضی انتظام یقینی بنائے کیونکہ زمینی بنجر پن کے باعث 2050 تک دنیا کو 23 ٹریلین ڈالر کے نقصان کا خطرہ ہے جسے صرف 4.6 ٹریلین ڈالر خرچ کر کے روکا جا سکتا ہے۔ 

سدھیش ساکورے پونا انڈیا میں کسانوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
UNCCD

زمین کو بنجر ہونے سے بچانے کی کوشش کرنے والے باہمت لوگوں کی کہانیاں

زمبابوے میں ایک ارب درخت لگانے، مالی میں مورنگا درخت کی مصنوعات برآمد کرنے اور کوسٹا ریکا میں پینگوئن کے تحفظ نامی ایک بورڈ گیم تیار کرنے جیسی کامیاب کوششیں کرنے والے نوجوانوں کے ایک گروپ کو اقوام متحدہ نے بنجرپن، زمین کی خرابی اور خشک سالی کے خلاف جنگ میں مثبت کردار ادا کرنے پر تسلیم کیا ہے۔









ApplySandwichStrip

pFad - (p)hone/(F)rame/(a)nonymizer/(d)eclutterfier!      Saves Data!


--- a PPN by Garber Painting Akron. With Image Size Reduction included!

Fetched URL: http://news.un.org/ur/news/topic/sdgs

Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy