Content-Length: 151625 | pFad | http://news.un.org/ur/features

خصوصی مضامین | 1 یو این خبرنامہ
انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

خصوصی مضامین

دارالحکومت پورٹ او پرنس میں پیش آنے والے ایک انتہائی خونریز اور ہولناک واقعے میں کم از کم 207 افراد کو قتل کیا گیا۔
© UNICEF/Ralph Tedy Erol

ہیٹی: گزشتہ سال گینگ وار میں 5,601 افراد ہلاک، انسانی حقوق دفتر

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے ہیٹی میں بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ سال ملک میں مسلح جتھوں کے تشدد میں 5,601 افراد کی ہلاکت ہوئی جو 2023 کے مقابلے میں 1,000 گنا سے بھی بڑی تعداد ہے۔

غیرملکی کمپنیوں نے سب سے زیادہ کاروبار انڈیا میں شروع کیے جہاں اس حوالے سے 76 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔
© ADB/Eric Sales

گزشتہ سال ایشیا پیسیفک ممالک میں تجارت باقی دنیا کے مقابلہ میں بہتر رہی

گزشتہ سال ایشیا پیسیفک میں تجارتی ترقی عالمگیر اوسط سے زیادہ رہی جس سے عالمی سطح پر معاشی غیریقینی کے حالات میں تجارت و سرمایہ کاری کے حوالے سے خطے کی مضبوطی کا اندازہ ہوتا ہے۔

تھائی لینڈ میں نوجوان جنسی و تولیدی تعلیم پر یو این ایف پی اے کے ایک تربیتی پروگرام میں شریک ہیں۔
UN News/Daniel Dickinson

جنسی و تولیدی حقوق کے حوالے سے 2024 میں حاصل ہونے والے 5 اہم سبق

نیا سال نئی امیدیں لاتا ہے لیکن سبھی کے خواب ایک سے نہیں ہوتے۔ جنگ زدہ لوگ امن و استحکام، نوجوان لڑکیاں تشدد و بدسلوکی سے پاک مستقبل اور حاملہ خواتین محفوظ زچگی کی امید رکھتی ہیں۔ یہ تمام خواب تعبیر پا سکتے ہیں لیکن اس کے لیے گزرے سال سے سیکھنا ضروری ہے۔

افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ایک زخمی بچہ اپنے تباہ شدہ گھر کے باہر بیٹھا ہے (فائل فوٹو)۔
© UNICEF/Sayel Bidel

افغانستان پر پاکستانی حملے میں خواتین و بچوں سمیت درجنوں ہلاک، یوناما

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان پر فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

سائبر کرائم کنونشن پر جنرل اسمبلی میں بحث کے دوران لی گئی ایک تصویر۔
UN Photo/Loey Felipe

جنرل اسمبلی: آن لائن جرائم کی روک تھام کے لیے کنونشن منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سائبر جرائم کے خلاف کنونشن منظور کر لیا ہے جس کی بدولت آن لائن جرائم کی روک تھام اور دنیا بھر کے لوگوں کو درپیش ڈیجیٹل خطرات سے تحفظ دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

عالمی عدالت انصاف 'آئی سی جے' موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے رکن ممالک کی ذمہ داری سے متعلق مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے۔
ICJ/Frank van Beek

عالمی عدالت انصاف میں موسمیاتی بحران پر مقدمہ کی سماعت مکمل

عالمی عدالت انصاف 'آئی سی جے' نے موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے ممالک کی ذمہ داری سے متعلق مقدمے کی سماعت مکمل کر لی ہے۔ بحرالکاہل میں جزائر پر مشتمل ملک ونوآٹو اور دیگر کی درخواست پر عدالت کی رائے سے بین الاقوامی موسمیاتی قانون کو تقویت ملے گی۔

تاحال کوئی ایسا علاج دریافت نہیں ہوا جس سے ہرپیز کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔
© Unsplash/Roberto Sorin

جنسی عمل سے عموماً لگنے والی بیماری ’ہرپیز‘ کے دنیا میں 84 کروڑ مریض

15 سے 49 سال کی عمر کے 84 کروڑ افراد ہرپیز یا شدید کھجلی اور چھالوں کی بیماری کا شکار ہیں جو دنیا بھر میں اس عمر کے لوگوں کی 20 فیصد آبادی ہے۔ ہر سیکنڈ میں کم از کم ایک فرد اس مرض میں مبتلا ہو رہا ہے اور عالمی معیشت کو اس سے سالانہ 35 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔









ApplySandwichStrip

pFad - (p)hone/(F)rame/(a)nonymizer/(d)eclutterfier!      Saves Data!


--- a PPN by Garber Painting Akron. With Image Size Reduction included!

Fetched URL: http://news.un.org/ur/features

Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy