سلامتی کونسل: سوڈان میں قحط کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے، یو این امدادی ادارے
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ سوڈان میں قحط پھیل رہا ہے جہاں ایک کروڑ 15 لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور 32 لاکھ نے پناہ کے لیے ہمسایہ ممالک میں نقل مکانی کی ہے۔
Content-Length: 150763 | pFad | http://news.un.org/ur/news/region/africa
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ سوڈان میں قحط پھیل رہا ہے جہاں ایک کروڑ 15 لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور 32 لاکھ نے پناہ کے لیے ہمسایہ ممالک میں نقل مکانی کی ہے۔
سوڈان کو خوراک اور غذائیت کے شدید ترین بحران کا سامنا ہے جہاں کم از کم پانچ مقامات پر مکمل قحط پھیل گیا ہے جبکہ آئندہ سال مئی تک مزید پانچ علاقے اس کی زد میں آ سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے سوڈان کی ریاست شمالی ڈارفر کے دارالحکومت الفاشر پر حملے روکنے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ محاصرے اور لڑائی میں بھاری انسانی نقصان ہو رہا ہے جسے جاری رہنے نہیں دیا جا سکتا۔
سوڈان میں خانہ جنگی کے تناظر میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف صنفی بنیاد پر تشدد غیرمعمولی حد تک بڑھ گیا ہے جہاں ایک سال میں تشدد سے تحفظ کی خدمات حاصل کرنے کی طلب میں 288 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ عرب خطے میں لاکھوں لوگوں کی حسب ضرورت خوراک تک رسائی مشکل ہوتی جا رہی ہے جہاں گزشتہ سال 6 کروڑ 61 لاکھ لوگوں کو بھوک کا سامنا رہا۔
عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے سوڈان کے لیے امداد میں اضافہ کر دیا ہے جہاں قحط کے خطرے سے دوچار اور اس سے متاثرہ آٹھ لاکھ سے زیادہ لوگوں کو غذائی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
سوڈان میں متحارب عسکری دھڑوں کے مابین لڑائی کا فوری خاتمہ کرنے اور قومی سطح پر جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں پیش کردہ قرارداد روس نے ویٹو کر دی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ نے کہا ہے کہ گزشتہ دہائی میں سیاہ فام لوگوں کے انسانی حقوق کو تحفظ اور فروغ دینے میں پیش رفت کے باوجود دنیا بھر میں نسل پرستی اور امتیاز بدستور برقرار ہے۔
انسانی حقوق پر اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے سوڈان میں شہریوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ حال ہی میں سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) اور ریپڈ سپورٹ فورسز(آر ایس ایف) کے درمیان جاری تنازعہ تشدد اور انسانی حقوق کی پامالی کی تباہ کن سطح تک پہنچ چکا ہے۔
اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ جنگ سے تباہ حال سوڈان میں قحط کے بعد ہیضے اور ڈینگی کی وبا پھیلنے اور ان سے بڑی تعداد میں اموات کا خدشہ ہے۔
Fetched URL: http://news.un.org/ur/news/region/africa
Alternative Proxies: