Content-Length: 152314 | pFad | http://news.un.org/ur/news/topic/un-affairs

اقوام متحدہ کے امور | یو این خبرنامہ
انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

اقوام متحدہ کے امور

نیو یارک میں واقع اقوام متحدہ کا صدر دفتر۔
UN Photo/Loey Felipe

اقوام متحدہ اور کثیر فریقی نظام کا مستقبل انسانی حقوق میں پنہاں، ماہرین

اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے کہا ہے کہ تمام انسانوں کے مشمولہ، پرامن اور مستحکم مستقبل کی بنیاد انسانی حقوق پر ہونا ضروری ہے اور اسی صورت آزادی، سلامتی اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ ستمبر 2024 میں منعقد ہونے والی کانفرنس برائے مستقبل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

انسانیت کی بقاء کے لیے مضر ماحول گیسوں کے اخراج میں کمی ضروری، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے 2025 کو نئی شروعات کا سال قرار دیتے ہوئے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں بڑے پیمانے پر کمی لا کر زمین اور انسانیت کو تباہی سے بچائیں۔

سابق امریکی صدر جمی کارٹر 1977 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Teddy Chen

سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی وفات پر یو این چیف کا اظہار افسوس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن ساز، انسانی حقوق کے چیمپیئن اور انسان دوست کی حیثیت سے ان کی وراثت کو دیر تک یاد رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر منموہن سنگھ کی بطور وزیراعظم انڈیا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایک تصویر۔
UN News

انڈیا کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی وفات پر گوتیرش کا اظہار افسوس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش  نے ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ کا انتقال جمعرات 26 دسمبر کو 92 سال کی عمر میں ہوا۔

نیو یارک میں واقع اقوام متحدہ کا صدر دفتر۔
UN Photo/Loey Felipe

جنرل اسمبلی نے سال 2025 کے لیے اقوام متحدہ کا بجٹ منظور کر دیا

جنرل اسمبلی نے 2025 کے لیے اقوام متحدہ کے 3.72 ارب ڈالر مالیتی بجٹ کی منظوری دے دی ہے جس کے ساتھ خشکی میں گھرے ترقی پذیر ممالک (ایل ایل ڈی سی) کی ترقی کے لیے ایک نیا پروگرام بھی منظور کیا گیا ہے۔

دمشق کے ایک چوک پر لوگ الاسد حکومت کے خاتمہ کی خوشی منا رہے ہیں۔
Gaith Sabbagh

اب کیا ہوگا جبکہ شام کے نئے حکمران نامزد دہشتگرد ہیں؟

مسلح گروہ ہیت تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک میں سب سے بااثر فریق کے طور پر ابھرا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسے دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے۔

شام کا دارالحکومت دمشق (فائل فوٹو)۔
UN News/Nabil Midani

جانیے شام میں امن کے امکانات اور ممکنہ خطرات بارے

بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام غیر یقینی پر مبنی ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ اقوامِ متحدہ کا ایک اہم کردار یہ ہوگا کہ منظم انتقالِ اقتدار کے ذریعے مستحکم اداروں کی تشکیل یقینی بنائے اور 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے مختلف گروہوں اور دھڑوں کو قریب لانے کی کوششوں کو جاری رکھے۔

'انروا' کے حق میں پیش کی گئی قرارداد کو 159 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی۔
UN News

جنرل اسمبلی: ’انروا‘ کی حمایت اور غزہ میں فوری جنگ بندی کی قراردادیں منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امدادی ادارے (انروا) کو تحفظ دینے اور اسرائیل سے اس کے خلاف پابندی ختم کرنے کے مطالبے پر مبنی قراردادوں کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی ہے۔

امدادی سرگرمیوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے ’اوچا‘ کے سربراہ ٹام فلیچر سوڈان میں نقل مکانی پر مجبور خواتین سے ملاقات کر رہے ہیں۔
OCHA

ہنگامی حالات میں زندگیوں کے تحفظ کے لیے عطیات دینے کی یو این اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ہنگامی حالات کے لیے ادارے کے مرکزی فنڈ (سی ای آر ایف) کے لیے مالی وسائل کی فراہمی بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان عطیات سے دنیا بھر میں زندگیوں کو تحفظ دینے میں مدد ملے گی۔









ApplySandwichStrip

pFad - (p)hone/(F)rame/(a)nonymizer/(d)eclutterfier!      Saves Data!


--- a PPN by Garber Painting Akron. With Image Size Reduction included!

Fetched URL: http://news.un.org/ur/news/topic/un-affairs

Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy