عرب دنیا میں کروڑوں لوگوں کو غذائی قلت کا سامنا، یو این رپورٹ
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ عرب خطے میں لاکھوں لوگوں کی حسب ضرورت خوراک تک رسائی مشکل ہوتی جا رہی ہے جہاں گزشتہ سال 6 کروڑ 61 لاکھ لوگوں کو بھوک کا سامنا رہا۔
Content-Length: 150639 | pFad | http://news.un.org/ur/news/topic/economic-development
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ عرب خطے میں لاکھوں لوگوں کی حسب ضرورت خوراک تک رسائی مشکل ہوتی جا رہی ہے جہاں گزشتہ سال 6 کروڑ 61 لاکھ لوگوں کو بھوک کا سامنا رہا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پیش کردہ امکانات سے تمام انسانوں کو مساوی فائدہ پہنچانے کے لیے اس میدان میں مشترکہ طور پر ضروری ضابطے تشکیل دینا ہوں گے۔
رواں سال بین الاقوامی تجارت کا حجم ریکارڈ 33 ٹریلین ڈالر رہے گا جبکہ آئندہ برس تجارتی مخاصمت، ارضی سیاسی تناؤ اور تبدیل ہوتی پالیسیوں کے باعث دنیا کا ممکنہ معاشی منظرنامہ زیادہ بہتر دکھائی نہیں دیتا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ سیاحت (یو این ٹورازم) نے بتایا ہے کہ معاشی، جغرافیائی اور موسمیاتی مسائل کے باوجود عالمی سیاحت رواں سال کے اختتام پر کووڈ وبا کے منفی اثرات سے پوری طرح نکل آئے گی۔
دنیا بھر میں خشک سالی شدت اختیار کرتے ہوئے زندگیوں کا ایسا سست رو خاموش قاتل بنتی جا رہی ہے جس سے کوئی بھی ملک محفوظ نہیں۔
زمین کی زرخیزی میں کمی آنے اور بنجر پن کا مسئلہ دنیا میں تین ارب لوگوں کو متاثر کر رہا ہے جس کے باعث مہاجرت، عدم استحکام اور عدم تحفظ میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔
عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) نے بتایا ہے کہ کووڈ وبا کے بعد دنیا بھر میں معیشتیں بحال ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ برس اجرتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنےکو ملا اور یہ رحجان رواں سال کی پہلی ششماہی میں بھی برقرار رہا۔
اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ افغانستان میں افیون کی پیداوار میں کمی کا رحجان برقرار ہے تاہم کاشت کاروں کو متبادل زرعی مواقع مہیا نہ کیے گئے تو یہ کامیابی خطرے میں پڑ جائے گی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ قیام امن، عالمی نظام میں اصلاحات اور موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے اور اس کے لیے جی 20 ممالک کو مثالی کردار ادا کرنا ہو گا۔
عالمی ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) نے بتایا ہے کہ چائے اور کافی جیسے گرم مشروبات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث رواں سال دنیا بھر میں خوراک پر اٹھنے والے مجموعی اخراجات 2 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔
Fetched URL: http://news.un.org/ur/news/topic/economic-development
Alternative Proxies: