Content-Length: 152628 | pFad | http://news.un.org/ur/news/topic/human-rights

انسانی حقوق | یو این خبرنامہ
انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

انسانی حقوق

امریکی قید خانے گوانتانامو بے میں اس وقت قیدیوں کی تعداد 14 ہے جو کہ تمام مرد ہیں۔
Petty Officer Shane T. McCoy, U.

پاکستان سے پکڑے گئے ابو زبیدہ کی گوانتانامو بے سے رہائی کا مطالبہ

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ گوانتانامو بے میں دو دہائیوں سے قید زین العابدین محمد حسین (ابو زبیدہ) کو فوری طور پر رہا کر دے۔

خارکیئو پر روسی حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے (فائل فوٹو)۔
© UNOPS

یوکرین: لوگوں کو سخت سردی اور بے رحمانہ روسی حملوں کا سامنا

اقوام متحدہ کی نائب ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق ندیٰ الناشف نے کہا ہے کہ یوکرین کے لوگوں کو سخت سردی کے متواتر تیسرے موسم میں روس کی بے رحمانہ بمباری کا سامنا ہے جس سے پانی و حرارت کے حصول اور نقل و حمل کی سہولیات کو بڑے پیمانے پر نقصان ہو رہا ہے۔

سال 2024 میں 7,800 سے زیادہ روہنگیا نے کشتیوں کے ذریعے میانمار سے نقل مکانی کی تھی اور یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ تھی۔
© UNHCR/Amanda Jufrian

خطرناک سمندری سفروں پر نکلے روہنگیاؤں کے تحفظ کی درخواست

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ حالیہ دنوں میانمار سے نقل مکانی کرنے والے سیکڑوں بے ریاست روہنگیا لوگوں کی زندگی کو تحفظ دینے کے اقدامات کریں۔

او ایچ سی ایچ آر کی ترجمان لِز تھروسیل (فائل فوٹو)۔
UN News/Daniel Johnson

شام: علاوی اور دوسرے اقلیتی گروہوں کے خلاف پرتشدد مہم پر تشویش

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے شام میں علاوی برادری اور دیگر اقلیتی گروہوں کے لوگوں کو ہلاک کیے جانے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تشدد سے گریز پر زور دیا ہے۔

دارالحکومت پورٹ او پرنس میں پیش آنے والے ایک انتہائی خونریز اور ہولناک واقعے میں کم از کم 207 افراد کو قتل کیا گیا۔
© UNICEF/Ralph Tedy Erol

ہیٹی: گزشتہ سال گینگ وار میں 5,601 افراد ہلاک، انسانی حقوق دفتر

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے ہیٹی میں بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ سال ملک میں مسلح جتھوں کے تشدد میں 5,601 افراد کی ہلاکت ہوئی جو 2023 کے مقابلے میں 1,000 گنا سے بھی بڑی تعداد ہے۔

سال 2024 کے دوران ایران میں کم از کم 901 لوگوں کو موت کی سزا ہوئی جبکہ دسمبر ایک ہی ہفتے کے دوران 40 افراد کو پھانسی دی گئی۔
© UNICEF/Josh Estey

ایران میں گزشتہ سال موت کی سزاؤں میں اضافہ تشویشناک رہا، وولکر ترک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے گزشتہ سال ایران میں سزائے موت دیے جانے کے واقعات میں غیرمعمولی اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے ایسی سزاؤں پر عملدرآمد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نیو یارک میں واقع اقوام متحدہ کا صدر دفتر۔
UN Photo/Loey Felipe

اقوام متحدہ اور کثیر فریقی نظام کا مستقبل انسانی حقوق میں پنہاں، ماہرین

اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے کہا ہے کہ تمام انسانوں کے مشمولہ، پرامن اور مستحکم مستقبل کی بنیاد انسانی حقوق پر ہونا ضروری ہے اور اسی صورت آزادی، سلامتی اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر الجزائر کی درخواست پر جمعہ کو بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر۔
UN Photo/Manuel Elías

غزہ: مکمل تباہی کے کنارے پہنچے نظام صحت پر سلامتی کونسل کا اجلاس

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق تباہ کن انداز میں پامال کئے جا رہے ہیں جہاں اسرائیل کے جنگی طور طریقوں کے باعث ہزاروں افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے جبکہ ہسپتال، طبی عملہ اور مریض بھی مہلک حملوں سے محفوظ نہیں ہیں۔

سال 2024 میں کم از کم 2,200 تارکین وطن بحیرہ روم کو عبور کرتے ہوئے ہلاک و لاپتہ ہوئے جن میں سیکڑوں بچے بھی شامل ہیں۔
SOS Méditerranée/Anthony Jean

یورپ پہنچنے کی کوشش میں گزشتہ سال 2,200 افراد بحیرہ روم میں ہلاک یا لاپتہ

یورپ میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے لیے اقدامات سے متعلق یونیسف کی خصوصی رابطہ کار ریجینا ڈی ڈومینیچی نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر مہاجرت کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔

ایک فلسطینی خاتون غزہ کے نصر ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے نومولود بچے کی میت اٹھائے ہوئے جا رہی ہیں۔
© UN Women/Samar Abu Elouf

غزہ: اسرائیل پر شہریوں کو حق صحت و زندگی سے محروم کرنے کا الزام

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں شہریوں کے طبی حق کو کھلے عام پامال کر رہا ہے اور اس کے اقدامات لوگوں کی صحت و زندگی چھیننے کی منظم کوشش ہیں۔









ApplySandwichStrip

pFad - (p)hone/(F)rame/(a)nonymizer/(d)eclutterfier!      Saves Data!


--- a PPN by Garber Painting Akron. With Image Size Reduction included!

Fetched URL: http://news.un.org/ur/news/topic/human-rights

Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy