Content-Length: 151217 | pFad | https://news.un.org/ur/taxonomy/term/15

oad; مہاجرین اور پناہ گزین | یو این خبرنامہ
انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مہاجرین اور پناہ گزین

بحیرہ روم کے راستے مشرقی افریقہ سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے پریشان حال مہاجرین کو اٹلی کی بحری فوج گہرے پانیوں میں مدد فراہم کر رہی ہے۔
© UNICEF/Gideon Mendel

مہاجروں کا عالمی دن: تارکین وطن کے خلاف نفرت سماجی تقسیم کا سبب، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ جنگوں، موسمیاتی آفات اور معاشی دباؤ کے باعث نقل مکانی کرنے والے لوگ مہاجرت کے راستوں پر المناک طور سے موت کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ غلط اور گمراہ کن اطلاعات ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔

لبنان سے ہزاروں لوگ ہجرت کر کے شام پہنچے ہیں۔
© UNHCR/Ximena Borrazas

شام: انسانیت کے خلاف جرائم کے ثبوت محفوظ کرنے کی اہمیت پر زور

شام کے لیے اقوام متحدہ کے تحقیقاتی طریق کار (کمیشن) کے سربراہ رابرٹ پٹی نے کہا ہے کہ شہریوں کے خلاف سابق حکومت کے جرائم پر احتساب یقینی بنانے کے لیے ثبوت محفوظ رکھنا ضروری ہے۔

پاکستان سے واپس آنے والے افغان پناہ گزینوں کو ننگرہار میں نقد مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
© WFP/Philippe Kropf

اگلے سال پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ابتدائی طور پر ڈیڑھ ارب ڈالر جمع

دنیا میں نقل مکانی پر مجبور لوگوں کی تعداد 12 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بتایا ہے کہ تحفظ کی تلاش میں ہجرت کرنے والوں کی مدد کے لیے اسے آئندہ سال کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے امدادی وسائل دستیاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ برس جنگوں کے دوران جنسی تشدد کے واقعات میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
© UNFPA Zambia/Jadwiga Figula

جنگوں کے دوران جنسی تشدد میں 50 فیصد اضافہ، یو این ایچ سی آر

دنیا بھر میں 6 کروڑ سے زیادہ خواتین اور لڑکیاں صنفی بنیاد پر تشدد (جی بی وی) کے باعث بے ریاستی حیثیت میں زندگی گزار رہی ہیں یا انہیں نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے جبکہ انہیں ضروری خدمات کی فراہمی کے لیے مالی وسائل کا شدید فقدان ہے۔

پناہ گزینوں کے بچے افغانستان واپسی کے لیے ٹرک میں سوار ہو رہے ہیں (فائل فوٹو)
Mehrab Afridi

پاکستان: ایک سال میں ساڑھے سات لاکھ افغان مہاجر ملک بدر

ستمبر 2023 میں پاکستانی حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کی واپسی کا حکم نامہ جاری کرنے کے بعد اب تک کم از کم ساڑھے سات لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ افغانستان واپس بھیجے گئے مہاجرین کی بھاری اکثریت (88 فیصد) بلاکاغذات مہاجرین پر مبنی تھی۔

جنگ میں یوکرین کا شہری ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔
© OCHA in Ukraine

روسی حملوں میں بجلی کی یوکرینی استطاعت میں 65 فیصد کمی، یو این ایچ سی آر

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ یوکرین میں توانائی کے نظام پر روس کے حالیہ حملوں کے باعث ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں 65 فیصد تک کمی آ گئی ہے۔

کولمبیا میں غیر معمولی بارشوں نے لوگوں کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا ہے (فائل فوٹو)۔
© UNHCR/Catalina Betancur Sánc

تنازعات و موسمیاتی بحران سے نقل مکانی میں غیر معمولی اضافہ، رپورٹ

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بتایا ہے کہ جنگوں، تشدد اور مظالم سے جان بچا کر نقل مکانی کرنے والوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی بڑھتے ہوئے خطرے کی صورت اختیار کر گئی ہے۔

لبنان پر اسرائیلی حملوں سے بچنے کے لیے ہزاروں لوگ خانہ جنگی کے شکار ہمسایہ ملک شام کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔
© UNHCR/Hameed Maarouf

دنیا میں جاری بحرانوں کی وجہ سے بارہ کروڑ تیس لاکھ افراد بے گھر

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے نقل مکانی پر مجبور لوگوں کے لیے عالمی برادری سے ہنگامی بنیادوں پر مدد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے جن کی تعداد لبنان، سوڈان اور دیگر جگہوں پر جاری جنگوں کے باعث 12 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

لبنان پر اسرائیلی حملوں سے بچنے کے لیے ہزاروں لوگ خانہ جنگی کے شکار ہمسایہ ملک شام پہنچ رہے ہیں۔
© UNHCR/Hameed Maarouf

لبنان: بڑھتی کشیدگی سے وسیع پیمانے پر بے گھری اور ہجرت کا خطرہ، گرینڈی

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے لبنان میں جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور حزب اللہ کی جنگ جاری رہی تو مستقبل قریب میں مزید لاکھوں لوگ بے گھر ہو سکتے ہیں۔

نینسن ایوارڈ کی عالمی فاتح برازیل سے تعلق رکھنے والی سسٹر روزیٹا میلیسی۔
© UNHCR/Marina Calderon

پناہ گزینوں کے حقوق پر قائدانہ کردار پر خواتین نینسن ایوارڈ کی حقدار قرار

ایک راہبہ، انسانی حقوق کی کارکن، ایک سماجی منتظم، رضاکار امدادی کارکن اور بے ریاستی حیثیت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی ایک خاتون نے 'یو این ایچ سی آر' کا نینسن رفیوجی ایوارڈ جیت لیا ہے۔









ApplySandwichStrip

pFad - (p)hone/(F)rame/(a)nonymizer/(d)eclutterfier!      Saves Data!


--- a PPN by Garber Painting Akron. With Image Size Reduction included!

Fetched URL: https://news.un.org/ur/taxonomy/term/15

Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy