Content-Length: 151277 | pFad | https://news.un.org/ur/taxonomy/term/10

oad; خواتین | یو این خبرنامہ
انسانی کہانیاں عالمی تناظر

خواتین

افغانستان کے بامیان صوبہ میں ایک خاتون طبی کارکن ماں اور بچے کی دیکھ بھال کرتے ہوئے (فائل فوٹو)۔
© UNFPA Afghanistan

افغانستان: خواتین کو ملازمتیں دینے والی این جی اوز پر پابندی پر تشویش

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے افغانستان میں مقامی خواتین کو بھرتی کرنے والی غیرسرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے لائسنس منسوخ کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تھائی لینڈ میں نوجوان جنسی و تولیدی تعلیم پر یو این ایف پی اے کے ایک تربیتی پروگرام میں شریک ہیں۔
UN News/Daniel Dickinson

جنسی و تولیدی حقوق کے حوالے سے 2024 میں حاصل ہونے والے 5 اہم سبق

نیا سال نئی امیدیں لاتا ہے لیکن سبھی کے خواب ایک سے نہیں ہوتے۔ جنگ زدہ لوگ امن و استحکام، نوجوان لڑکیاں تشدد و بدسلوکی سے پاک مستقبل اور حاملہ خواتین محفوظ زچگی کی امید رکھتی ہیں۔ یہ تمام خواب تعبیر پا سکتے ہیں لیکن اس کے لیے گزرے سال سے سیکھنا ضروری ہے۔

فلم میں خاص طور پر نوعمری کے حمل میں لڑکیوں کو درپیش جسمانی، ذہنی و سماجی مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔
UNFPA Pakistan/UN News

پاکستان: لڑکیوں کی کم عمری کی شادیوں پر فلم ’سلمیٰ‘ ریلیز

کم عمری کی شادی لڑکیوں سے ان کا بچپن، خوشیاں اور خواب ہی نہیں، ان کی زندگی بھی چھین لیتی ہے۔ جنسی و تولیدی صحت کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایف پی اے) نے پاکستان میں ایک مختصر فلم کے ذریعے اس مسئلے کو اجاگر کیا ہے جو لاکھوں لڑکیوں کی زندگی تاریک کر رہا ہے۔

ایران میں خواتین پر جبر اور صںفی مساوات کے حوالے سے وسیع تر مسائل کے تناظر میں بہائی خواتین کے خلاف مظالم میں غیرمعمولی اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے۔
© Unsplash/Omid Armin

ایران بہائی خواتین کے حقوق کا احترام کرے، انسانی حقوق ماہرین

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے ایران میں بہائی فرقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کے خلاف جبر کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حقوق کا احترام یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جنگ کے نتیجے میں نوعمری کی شادی، لڑکیوں کے جنسی اعضا کی بریدگی اور دیگر طرح کے جنسی تشدد کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں.
WFP

سوڈان خانہ جنگی: جنسی تشدد سے تحفظ کی درخواستوں میں تقریباً تین گنا اضافہ

سوڈان میں خانہ جنگی کے تناظر میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف صنفی بنیاد پر تشدد غیرمعمولی حد تک بڑھ گیا ہے جہاں ایک سال میں تشدد سے تحفظ کی خدمات حاصل کرنے کی طلب میں 288 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں خواتین تشدد کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہیں (فائل فوٹو)۔
© UN Women/Magfuzur Rahman Shana

حقوق خواتین کی تنظیموں کو مالی وسائل فراہم کرنا ضروری، یو این ویمن

خواتین کے حقوق کی تنظیمیں صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے اور دنیا کو خواتین اور لڑکیوں کے لیے پرتشدد ماحول سے پاک اور مساوی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تاہم یہ مقصد انہیں مالی وسائل کی فراہمی کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا۔

نئے قانون کے تحت حجاب سے متعلق ضابطوں کی خلاف ورزی پر 15 سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔
© Unsplash/Hasan Almasi

ایران سے نئے سخت گیر حجاب قوانین واپس لینے کا مطالبہ

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے ایران میں متعارف کرائے جانے والے نئے قانون پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے تحت حجاب نہ اوڑھنے والی خواتین اور لڑکیوں کے لیے سزاؤں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

خواتین پر محرم (مرد سرپرست) کے بغیر گھر سے باہر نکلنے پر پابندی ہے۔
OHCHR/UNAMA

افغانستان: طالبان کے تصور اسلام سے افغانستان میں جبر کا راج

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ روزا اوتنبائیوا نے کہا ہے کہ ملک میں طالبان حکمرانوں کی جانب سے کڑے اسلامی قوانین اور افغانی ثقافت کے نفاذ سے خواتین اور لڑکیوں کو غیرمعمولی پابندیوں کا سامنا ہے۔

خواتین اور لڑکیوں کا قتل دنیا میں ایک وباء کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
© Unsplash/Mika Baumeister

خواتین کے خلاف تشدد ایک سنگین عالمی بحران

خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد دنیا میں سب سے زیادہ پھیلنے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے جو روزانہ کی بنیاد پر دنیا کے ہر کونے میں جاری ہے۔ یہ تشدد نہ صرف متاثرین کی جسمانی، ذہنی اور معاشی صحت پر تباہ کن اثرات مرتب کرتا ہے بلکہ ان کی سماجی زندگی میں مکمل اور مساوی شرکت کی راہ میں بھی ایک بڑی رکاوٹ بن جاتا ہے۔









ApplySandwichStrip

pFad - (p)hone/(F)rame/(a)nonymizer/(d)eclutterfier!      Saves Data!


--- a PPN by Garber Painting Akron. With Image Size Reduction included!

Fetched URL: https://news.un.org/ur/taxonomy/term/10

Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy